ریپ کیس: گیارہ امریکیوں پر مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے عراقیوں کے قتل کے تین مختلف واقعات میں گیارہ امریکی فوجیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک نو عمر عراقی لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور بعد میں اہلِ خانہ سمیت اس کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ عراقی شہریوں کے قتل اور آبروریزی کے الزامات پر کورٹ مارشل کے ان تین میں سے دو مقدمات میں الزام ثابت ہونے پر فوجیوں میں سے دو کو موت کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ امریکی فوج کی سیکنڈ برگیڈ ان کے فوجیوں کے خلاف دو کورٹ مارشل ہو رہے ہیں۔ ان میں چار فوجیوں کے خلاف محمودیہ میں ایک چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد اسے اور اس کے خاندان کے دوسرے افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ان پر لوٹ مار کا الزام بھی ہے۔ اس معاملے میں چار فوجیوں میں سے دو کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پانچویں فوجی کو جو اس گروپ کا سرغنہ تھا، ذہنی طور پر صحیح نہ ہونے کی بنا پر فوج سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
فوج سے فارغ ہونے والا یہ شخص الزامات کو رد کرتا ہے لیکن اس پر سول عدالت میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور چار افراد کے قتل کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔ دوسرے واقعے میں بغداد سے ساٹھ کلومیٹر شمال میں تین عراقیوں کے قتل کے الزام میں چار امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔ امریکی فوج اس قسم کے کل پانچ واقعات کی تفتیش کر رہی ہے جس میں امریکی فوجیوں پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔ مبصرین کہتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کے بارے میں اس طرح کے سنگین واقعات کی خبریں آنے سے عراقی عوام میں امریکی فوجیوں کے خلاف غم و غصے بڑھے گا۔ باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے لئے کی گئی مختلف سماعتوں میں ملزم فوجیوں کے امریکی ساتھیوں نے کہا کہ عمومی طور پر بیشتر فوجیوں میں جنگ کا بہت دباؤ رہا ہے اور ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں اور جذباتی طور پر انہیں صدمات پہنچے ہیں۔ چار دیگر امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل اس لئے کیا جا رہا ہے کہ ان فوجیوں پر تکریت کے قریب تین عراقیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ | اسی بارے میں امریکی فوجی، قتل اور ریپ کا الزام03 July, 2006 | آس پاس ’عراقی کے سر میں گولیاں ماریں‘07 October, 2006 | آس پاس امریکی فوجی، زنا بالجبر کی کارروائی06 August, 2006 | آس پاس قیدیوں پر تشدد ’عام سی بات‘ تھی23 July, 2006 | آس پاس امریکی فوجی کا اقبالی بیان19 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||