محمد یونس کا مائکرو کریڈِٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے محمد یونس نے، جنہیں اس سال کا امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے، گرامین بینک کی بنیاد ڈالی جس کا مقصد بنگلہ دیش کے غریبوں کو چھوٹے قرضوں کی مدد سے غریبی سے باہر نکالنا تھا۔ بنگلہ دیش کی سماج میں محمد یونس کا یہ تجربہ کامیاب رہا اور ایک مہم کی شکل اختیار کرگیا۔ گرامین بینک خصوصی طور پر غریب خواتین کو چھوٹے قرضے مہیا کرتا ہے تاکہ وہ گھریلو کاروبار شروع کرسکیں۔ آج گرامین بینک سے ساٹھ لاکھ سے زیادہ افراد قرض لیتے ہیں اور 1997 سے قائم گرامین فاؤنڈیشن دنیا بھر میں امدادی کام کرتی ہے۔ سن 1976 میں محمد یونس نے اپنی جیب سے ستائیس ڈالر سےگرامین بینک کی بنیاد ڈالی تھی۔ تیس سال بعد بینک کے چھیاسٹھ لاکھ کھاتےدار ہیں جن میں 97 فیصد خواتین ہیں۔ اس سال کا امن کا نوبل انعام جب محمد یونس اور ان کے گرامین بینک کے نام اعلان کیا گیا تو انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا: ’مجھے بےحد خوشی ہوئی ہے۔ یہ ہمارے لیے اور بنگلہ دیش کے لیے اعزاز کا باعث ہے، یہ ہمارے کام کا اعتراف ہے۔‘
محمد یونس کے مائکرو کریڈِٹ یعنی چھوٹے قرضوں کے ذریعے خواتین کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے منصوبے کا دنیا کے کئی ملکوں میں تجربہ کیا جارہا ہے۔ یوگینڈا کی ایک ہزار کاؤنٹیز میں محمد یونس کے مائکروکریڈِٹ پروگرام پرتجربہ کیا جارہا ہے۔ یوگینڈا کے وزیر خزانہ ایزرا سولوما نے محمد یونس نوبل کو اعزاز دینے پر کہا کہ ’اس انعام سے ہم لوگوں کو تقویت ملتی ہے جو اس راستے پر ہیں جس پر محمد یونس چلتے رہے ہیں۔‘ نوبل انعام کا اعلان کرتے ہوئے جمعہ کے روز نوبل کمیٹی کے سربراہ اولا ڈان بولٹ میوایس نے کہا کہ محمد یونس نے خود کو ایک ایسے رہنما کے طور پر ثابت کردیا جس نے اپنے وِژن کو لاکھوں لوگوں کی بہتری کے لیے کامیاب کردکھایا۔ مسٹر میوایس کا کہنا تھا کہ محمد یونس اور ان کے بینک کو ’نچلی سطح پر معاشی اور سماجی ترقی پیدا کرنے کی کوششوں‘ کے لیے امن کا نوبل دیا جارہا ہے۔ بنگلہ دیشی ماہر اقتصادیات کو امن کا نوبل دیکر نوبل کمیٹی نے دنیا کو یہ بھی دکھانے کی کوشش کی ہے کہ سماجی اور معاشی ترقی کے ذریعے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ نوبل کمیٹی کے سربراہ نے کہا: ’اس طرح کی ترقی انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے بھی سود مند ہے۔‘ | اسی بارے میں یونس اورگرامین کو نوبل انعام13 October, 2006 | آس پاس کینیا کی خاتون کو نوبل پرائز 08 October, 2004 | صفحۂ اول امریکی وزیر خزانہ مستعفی06.12.2002 | صفحۂ اول غیر ملکی نہیں دیسی ماہرین 30 September, 2004 | انڈیا اقتصادیات کا نوبل انعام امریکہ کے پاس10 October, 2006 | آس پاس امن کا نوبل انعام البرادعی کے نام07 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||