اقتصادیات کا نوبل انعام امریکہ کے پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی پروفیسر ایڈمنڈ فیلپس نے افراطِ زر اور بیروزگاری پر اپنے تحقیق کے لیئے اقتصادیات کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کر لیا ہے۔ فیلپس اس سال نوبل انعام حاصل کرنے والے چھٹے امریکی ہیں اوراب صرف امن اور ادب کے شعبوں کے لیئے نوبل انعام کا اعلان ہونا باقی ہے۔ تہتر سالہ فیلپس نے ایمہرسٹ اور ییل کی جامعات سے تعلیم حاصل کی تھی اور نیو یارک کی جامعہ کولمبیا میں پڑھاتے ہیں۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ فیلپس کی تحقیق نے اقتصادی پالیسیوں کے دور رس اور فوری نتائج میں تعلق کے بارے میں ان کی معلومات میں اضافہ کیا۔ اقتصادی شعبے کا انعام 1969 سے سویڈن کے مرکزی بینک کےتعاون سے پیش کیا جا رہا ہے اور یہ زیادہ تر امریکیوں کے پاس گیا ہے۔ پروفیسر فیلپس کو ایک کروڑ کرونر(ایک عشاریہ چار ملین ڈالر) کا انعام سٹاکہوم میں دس دسمبر کو ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ پروفیسر فیلپس نے اپنی تحقیق کے بارے میں کہا کہ انہوں نے لوگوں کو اقتصادی ماڈل میں ان کا مقام واپس دلانے کی کوشش کی ہے۔ | اسی بارے میں ’نوبل انعام باعثِ تقویت ہے‘11 December, 2005 | آس پاس عرب مصنف نجیب محفوظ چل بسے30 August, 2006 | آس پاس شیریں عبادی کا پُرجوش خیرمقدم14 October, 2003 | آس پاس ایک ہزار خواتین کے لیے نوبیل امن پرائز18 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||