BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 December, 2005, 10:51 GMT 15:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نوبل انعام باعثِ تقویت ہے‘
محمد البرادعی
نوبل انعام ہماری کوششوں کی ستائش ہے
اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ نوبل امن انعام جیتنے سے ان کے ادارے کے عزم و استقلال کو تقویت پہنچی ہے۔

اپنی تقریر میں محمد البرادعی نے کہا کہ ’نوبل امن انعام میرے لیے اور ادارے کے لیے نہایت اہم ہے اور یہ حفاظت اور ترقی کے لیے ہماری کوششوں کی ستائش ہے‘۔

اوسلو میں انعام وصول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جوہری طاقتوں کو چاہیے کہ وہ غیر مسلح ہونے کا عمل تیز کر دیں۔ انہوں نے امیر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ امارت اور غربت میں موجود فرق کم کرنے کی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ اگرچہ ہم نے مشرق اور مغرب کے درمیان موجود دیوار گرا دی ہے لیکن ابھی غریبوں اور امیروں کے درمیان پل کی تعمیر کا کام باقی ہے‘۔

محمد البرادعی نے کہا کہ دنیا کو اس نظریے پر پہنچنے کی ضرورت ہے جس کے تحت جوہری ہتھیاروں کو ایک نفرت انگیز چیز کے طور پر دیکھا جائے۔

آئی اے ای اے اور البرادعی کو ملنے والا نوبل امن انعام ایک ڈپلومے، سونے کے ایک میڈل اور سات لاکھ برطانوی پاؤنڈ پر مشتمل ہے۔ یہ انعامی رقم ادارے اور محمد البرادی میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

البرادعی کا کہنا ہے کہ ان کو ملنے والی انعامی رقم میں سے نصف وہ اپنے آْبائی ملک مصر میں یتیم خانوں کی بہبود کے لیے استعمال کریں گے جبکہ آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ انعامی رقم ترقی پذیر ممالک میں خوراک اور کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد