امن کا نوبل انعام البرادعی کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے اور اس کے سربراہ محمد البرادعی کو مشترکہ طور پر سنہ 2005 کا نوبل امن انعام دیا گیا ہے۔ نوبل انعام کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ انعام جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے فروغ کے لیے اس ایجنسی اور البرادعی کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی اے ای اے نےاُس وقت ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کی مہم چلائی جب بین الاقوامی دہشتگرد اپنے مبینہ مقاصد کے لیے اس صلاحیت کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔ اس انعام کی مالیت سات لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ ہے اور یہ دسمبر میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اس سال امن کے نوبل انعام کے لیے ایک سو ننانوے نام سامنے آئے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||