BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 January, 2005, 16:58 GMT 21:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیریں عبادی کی جرات مندانہ اپیل
شیرین عبادی
شیرین عبادی کو خود بھی گرفتار کیے جانے کا خدشہ تھا
ایران کی نوبل انعام یافتہ خاتون شیرین عبادی نے ملک کی عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ ملک کی جیلوں میں قید تنہائی کی سزا کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے اس سزا کو تشدد کی ایک شکل قرار دیا اور کہا کہ اس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

عبادی کو خود بھی گرفتار کیے جانے کا خدشہ تھا تاہم عدالت کے ایک اہلکار نے اب تصدیق کردی ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

شیریں عبادی کے مطابق گو ایرانی قوانین میں قید تنہائی کی کوئی گنجائش نہیں، پھر بھی وسیع پیمانے پر اس کا استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نےاس حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کیا کہ کس طرح بچپن کی تکلیف دہ یادیں جن پر انہوں نے چودہ برس کی عمر میں قابو پالیا تھا، قید تنہائی میں دوبارہ ان کے ذہن پر سوار ہوگئیں۔ ایران میں حزب اختلاف کے دیگر رہنما بھی بار بارقید تنہائی کے اپنے خوفناک تجربات بیان کرتے ہیں۔ بعض کے مطابق انہیں ایک برس سے بھی زائد عرصے تک ڈیڑھ مربع میٹر کے ایک سیل میں تنہا قید رکھا گیا جس کے دوران اکثر ان کو یا تو تاریکی یا پھر بہت تیز روشنی میں نیند سے محروم رکھا گیا۔

جن لوگوں کو ایرانی انقلاب کے ابتدائی دنوں میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مطابق ان کواپنے سیل میں رات میں فائرنگ اسکواڈ کی کارروائی کی آوازیں آتی تھیں۔ اس کے مقابلے میں چار برس پہلے جن طالب علم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ اس بات پر شکر گزار تھے کہ ان کوایران میں اصلاحات کے عمل کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک آدمی نے جس کو حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا، انٹرنیٹ پر لکھا ہے کہ اس کے لیے یہ بات تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ اس طرح کا غیراخلاقی رویہ ایرانی جیلوں میں روا رکھا جاتا ہے۔ اس چھبیس سالہ شخص کو دو ماہ قید تنہائی میں رکھا گیا اور اس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل کے مقابلے میں اس کو جیل کا اپنا سیل زیادہ محفوظ لگتا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد