BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 October, 2006, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: شیعہ قصبے میں شدید لڑائی
مہدی ملیشیا
مہدی ملیشیا پہلے بھی امریکی فوج سے نبرد آزما ہو چکی ہے۔
عراق کے جنوبی شہر دیوانیہ میں مقتدی الصدر کی حامی ملیشیا، مہدی آرمی اور امریکی فوج کے درمیان لڑائی میں بیس لوگ مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوجیوں نے شہر کو جانے والی تمام شاہراہوں کو بند کر دیا اور شہر میں انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

شیعہ اکثریت والے شہر دیوانیہ میں ایک امریکی فوج ٹینک کی تباہ کرنے کے واقعے کے بعد شہر میں چار گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

امریکی فوج کی طرف سے مہدی ملیشیا کے رہنما کفا الغریتی کے گھر پر چھاپے کے بعد شہر میں لڑائی شروع ہو گئی جس میں ایک امریکی ٹینک تباہ کر دیا گیا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اگست کے مہینے میں بھی دیوانیہ میں عراقی فوج اور مہدی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس نے کہا کہ اس کو اکاون لوگوں کو لاشیں ملی ہیں جن کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

عراق کے شہر کرکوک چھتیس گھنٹے کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے جس کے دوران عراقی فوج اور پولیس نے امریکی فوج کی مدد کے ساتھ بڑا آپریشن کیا ہے۔

کرکوک میں کرد، عرب اور ترکمانی باشندے کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرکوک میں آپریشن کے دوران ایک سو اسی لوگوں کو شدت پسند ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا اورہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد برآمد کی ہے۔

اسی بارے میں
بغداد بھر سے 47 لاشیں برآمد
16 September, 2006 | آس پاس
4000 غیرملکی ہلاک: القاعدہ
29 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد