عراق:خود کش حملہ، 10 فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک خود کش حملہ آور نے فوجیوں کی ایک بس کودھماکے سے آڑا دیا جس میں کم از کم دس فوجی ریکروٹ ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے مطانہ ریکروٹمنٹ سینٹر پر فوج میں بھرتی ہونے والے ریکرونٹوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔ عراقی مزاحمت کارروں نے اس سے پہلے بھی مطانہ ریکروٹمنٹ سینٹر پر حملے کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز بلیٹ پہن رکھی تھی اور وہ اس بس میں سوار تھا جس میں ریکروٹ فوجیوں کو لے جایا جا رہا تھا۔ عینی شاہدوں کے مطابق اوپر تلے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں جس کے بعد پورے علاقے میں سفید دھویں کے بادل چھا گئے۔ اتوار کے روز تشدد کے دو مختلف واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔تشدد کے واقعات ایک ایسے موقع پر پیش آ رہے ہیں جب امریکی اور عراقی فوجی مل کی دارالحکومت میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں گاڑی چلانے پر پابندی03 March, 2006 | آس پاس بغداد میں بندوق کا راج02 March, 2006 | آس پاس عراق: درجنوں افراد کی ہلاکت28 August, 2006 | آس پاس عراق بم دھماکوں میں 38 ہلاکتیں30 August, 2006 | آس پاس فوج کی کمان عراق حکومت کے حوالے07 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||