سیکس اسکینڈل: کانگریس کی تفتیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں کانگریس کی ایک کمیٹی نے رپبلکن پارٹی کے رکن مارک فولے کے جنسی اسکینڈل پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ امریکی پارلیمان کے ایوان نمائندگان کی اخلاقیات کی کمیٹی نے اس اسکینڈل کی تفتیش کرنے کے لیئے شواہد اور دستاویز حاصل کرنے کے لیئے پچاس کے قریب سمن جاری کیئے ہیں۔ مارک فولے نے کانگریس میں کام کرنے والے نوعمر نامہ بر لڑکوں کو جنسی طور پر قابل اعتراض ’ای میل‘ لکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ رپبلکن پارٹی کے قائدِ ایوان ڈینس ہیزٹرٹ نے جو کچھ ہوا اس پر معافی مانگتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ان کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کانگریس کے درمیانی مدت کے انتخابات سے چند ہفتے
قبل قائد ایوان اور کانگریس کے دیگر ارکان کو شدید دباؤ کا سامنہ ہے کہ انہیں فولے کی حرکات کا بہت عرصے سے علم تھا لیکن وہ ان پر خاموش رہے۔ ڈینس ہیزٹرٹ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہیں فولے کی حرکات کا پہلے سے علم تھا اور وہ پر خاموش رہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹک ارکان پر اس معاملے کو سیاسی مفاد حاصل کرنے اچھالنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کی ایتھکس کمیٹی میں رپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے پانچ پانچ ارکان شامل ہیں۔ کمیٹی نے جمعرات کو ایک اجلاس کے بعد تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’تفتیش پر بھروسہ نہیں‘11 May, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: سابق وزیرگرفتار 20 June, 2006 | انڈیا برطانیہ: عمر سے پہلے جنسی تعلق14 August, 2006 | آس پاس ہریانہ: جنسی ہراس کے خلاف کمیٹیاں 17 September, 2006 | انڈیا ہم جنس پرستی، ایڈز اور قانون29 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||