برطانیہ: عمر سے پہلے جنسی تعلق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک حالیہ سروے کے مطابق سولہ سے چوبیس سالہ نوجوانوں کی ایک تہائی تعداد وقت سے پہلے جنسی تعلق استوار کرلیتی ہے۔ بی بی سی ریڈیو ون کے اس سروے کے نتائج کے مطابق ترتالیس فیصد نوجوانوں کے کم از کم پانچ افراد کے ساتھ جنسی تعلقات رہیں ہیں جبکہ پانچ میں سے ایک کے تو دس ساتھی بھی رہے ہیں۔ تقریباً نصف یعنی ستاون فیصد کا دعویٰ تھا کہ ان کا صرف ایک رات کا جنسی تعلق رہا ہے۔ اس آن لائن سروے میں انتیس ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں سے کئی نوجوانوں نے جو اس تجزیے کا دو تہائی ہیں کہا کہ وہ نئے جنسی ساتھیوں کے ساتھ کنڈوم استعمال نہیں کرتے۔ سروے کے مطابق نوجوان نسل میں جنسی تعلیم کی کمی بھی پائی گئی ہے۔ دس میں سے ایک نے سکول میں جنسی تعلیم حاصل نہیں کی۔ ترتالیس فیصد نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ کنڈوم کے غلط استعمال سے حمل ہو سکتا ہے۔ ان نوجوانوں سے جب ان کے خدشات کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اکتالیس فیصد نے کہا کہ انہیں حاملہ ہونے کا اور چوبیس فیصد کو ایچ آئی وی خوف تھا۔ تجزیے کے مطابق نوجوانوں میں سیکس کے لیئے دباؤ میں بھی کمی آئی ہے۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کی صرف تئیس فیصد لڑکیوں نے دباؤ کا اعتراف کیا۔ سولہ سے چونتیس سالہ مردوں کا عورتوں سے ہم جنسی پرست ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ عورتوں کے چار فیصد کے مقابلے میں مردوں میں یہ شرح چھ فیصد دیکھی گئی ہے۔ فلاحی تنظیم بروک کے ایک ترجمان کے بقول یہ اعداد شمار تعجب انگیز نہیں بلکہ قابل تشویش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے نوجوان نسل کو جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔ محمکہ صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومت جنسی تعلیم کے فروغ اور جنسی مراکز تک عوام کی پہنچ آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہے۔ | اسی بارے میں ایڈز سے متعلق پشتو ویڈیو03 August, 2006 | پاکستان ایڈز ختم کرنے میں کلنٹن کی مدد17 February, 2006 | پاکستان پاکستان میں ایچ آئی وی کی دوا26 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||