BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 June, 2006, 09:53 GMT 14:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیکس سکینڈل: سابق وزیرگرفتار

مظاہرین نے سکیس سکینڈل کے کرداروں کے گھروں کو تباہ کر دیا تھا۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سیکس سکینڈل معاملےمیں مرکزی تفتیشی بیورو یعنی سی بی آئی نے دو سابق وزراء کو گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ کانگریس پارٹی کے ایک رکن اسمبلی غلام احمد میر کو دلی سے اور رمن مٹّو کو سری نگر سے گرفتار کیا گيا ہے۔

یہ گرفتاریاں ہائی کورٹ کی ان ہدایات کے بعد عمل میں آئی ہیں جس میں ان تمام افراد سے سختی سے تفتیش کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جن کے متعلق اس معاملے کی اصل ملزم سبینہ نے انکشافات کیے تھے۔

سری نگر کےمذکورہ جنسی سکینڈل میں کئی اعلیٰ افسران، سیاسی رہنما اور وزراء کے ملوث ہونے کاالزام ہے۔ اس سکینڈل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور عوام نے مبینہ طور پر اس میں ملوث اثر و رسوخ والے لوگوں کے خلاف کارروائی کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔اس معاملے میں سیاسی شخصیات کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔

سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث دس افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے لیکن ابھی بھی کئی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔اسی سلسلے میں ریاست کے سابق ایڈو کیٹ جنرل انل سیتھی فرار ہیں اور انکا پتہ دینے والے کو پولیس نے دو لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔ یہ پورا معاملہ کشمیر ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

مئی کے اوائل میں جموں کشمیر پولیس کو دو کم عمر لڑکیوں کی جنسی فلم کی ایک سی ڈی ہاتھ لگی تھی۔تفتیش کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا تھا تھا کہ ان کے علاوہ تقریباً چالیس دیگر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے جسم فروشی کے لیئے مجبور کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے کی اہم ملزم سبینہ کو پولیس نے سب سے پہلےگرفتار کیا تھا۔باور کیا جاتا ہے کہ سبینہ سری نگر میں اپنے گھر پر جسم فروشی کا دھندہ چلاتی تھیں۔ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی کئی لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔

.

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد