’اسامہ کی موت کی خبرمصدقہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر ژاک شیراک نے کہا ہے کہ وہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے مرنے کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے فرانس کے ایک اخبار کے حوالے سے خبر دی تھی کہ اسامہ بن لادن کا ٹائیفائیڈ کی وجہ سے پچھلے مہینے پاکستان میں انتقال ہو گیا ہے۔ پاکستان میں حکام نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ان کی پاکستان حدود میں پناہ گاہ کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی اخبار نے اپنی خبر کا ذریعہ فرانس کی خفیہ ایجنسی کا ممیو بتایا ہے جس کی بیناد سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات ہیں جن کے مطابق اسامہ بن لادن کا ٹائیفائیڈ کی وجہ سے انتقال ہو چکا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ ان کا اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے البتہ اس بات کی تحیق کرائی جائے گی کہ یہ خفیہ میمو کیسے اخبار تک کیسے پہنچا۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق سعودی عرب کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر چار ستمبر کو ملی تھی لیکن اس نے اس کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اعلان نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت بھی فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکی ہے۔ امریکی انسداد دہشتگردی کے ایک اہلکار کا کہنا تھا ’ہم اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکتے‘۔ امریکی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھا ہے کیونکہ ان کے پاس اس معاملے پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ذرائع ابلاغ میں ایسی کئی خبریں آچکی ہیں کہ اسامہ بن لادن کا انتقال ہوگیا ہے یا وہ شدید بیمار ہیں۔ القاعدہ رہنما کی جانب سے وڈیو پیغامات بھی کافی عرصے سے سامنے نہیں آئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر القاعدہ نے بن لادن کے انتقال کا باقاعدہ نہ بھی اعلان کیا تب بھی ایسا ہونے کے بعد القاعدہ کے سوگواران آپس میں فون اور ای میل کے تبادلے کریں گے جس سے خبر منظر عام پر آجائے گی۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حالیہ چند دنوں میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں زندہ ہاتھ نہ آؤں گا: اسامہ بن لادن20 February, 2006 | آس پاس الجزیرہ پر اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو 07 September, 2006 | آس پاس اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو پیغام30 June, 2006 | آس پاس موساوی ملوث نہ تھے: اسامہ ٹیپ24 May, 2006 | آس پاس ’یہ یہودیوں کی صلیبی جنگ ہے‘23 April, 2006 | آس پاس اسامہ ٹیپ کا متن24 April, 2006 | آس پاس ’بوسہ نہیں بغلگیر ہونا پسند ہے‘27 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||