’بوسہ نہیں بغلگیر ہونا پسند ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’جہاد جیک‘ نام سے مشہور آسٹریلوی نژاد شخص نے، جن پر القاعدہ سے فنڈز لینے کا جرم عائد کیا گیا ہے‘ بتایا ہے کہ ’اسامہ بن لادن ملاقات کے وقت ہم بوسہ ہونے کی بجائے بغلگیر ہونا پسند کرتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بات عدالتی کارروائی کے بعد نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔ جوزف جیک تھامس اسامہ سے افغانستان میں تین مرتبہ مل چکے ہیں۔ بتیس سالہ تھامس کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ اسلام سے بہت پیار کرتے ہیں مگر شراب کا چسکہ ایسا مسئلہ ہے جس نے مذہب کی تبدیلی میں ان کے لیے مسائل پیدا کردیے ہیں۔ ابھی تھامس کو سزا تو نہیں سنائی گئی ہے تاہم ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ تھامس کے ساتھ کیا گیا یہ انٹرویو پیر کو آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے نشر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں مسلمان ہو جاؤں گا۔ مجھے اسلام سے پیار ہے مگر ساتھ ہی اپنی بیئر بھی عزیز ہے‘۔ ’میں آسٹریلیا میں پروان چڑھنے والی پانچویں نسل سے ہوں اور اپنے ہی ملک میں جا کر، جہاں میرا خاندان بستا ہے، خفیہ ایجنٹ بننے کی پیشکش ہی مضحکہ خیز ہے۔‘ تھامس پر القاعدہ کے ایجنٹ سے 3500 ڈالر لینے کا الزام تھا اور ان کے پاس سے جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا تھا تاہم ان پر القاعدہ کو جان بوجھ کر معلومات فراہم کرنے کے الزامات خارج کردیے گئے تھے۔ انہوں نے میلبورن کی عدالت کو بتایا گیا کہ انہوں نے امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں سے قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ تھامس کو پچیس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ اسامہ سے ہاتھ ملاچکے ہیں۔ ’بن لادن بہت ہی پرخلوص، سیدھے سادے اور شرمیلے تھے۔ انہیں پسند نہیں ہے کہ ان کا بوسہ لیا جائے بلکہ وہ بغلگیر ہونا زیادہ پسند کرتے ہیں‘۔ تھامس کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خالد بن عطش نے ان سے کہا تھا کہ بن لادن کو ایک سفید فام لڑکے کی ضرورت ہے جو آسٹریلیا میں حملے کر سکے اور اس حملے کی کوشش کے لیے دس ہزار ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ تاہم تھامس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہی ملک میں بیرونی ایجنٹ بننا گوارا نہیں کرسکتے تھے۔ تھامس کا بچپن زیادہ خوشگوار نہیں گزرا۔ انہوں نے مارچ 2001 میں افغانستان جانے سے پہلے اسلام قبول کرلیا تھا اور اپنا نام ’جہاد‘ رکھا تھا۔ انہیں پاکستانی انتظامیہ نے 2003 میں گرفتار کرلیا تھا۔ | اسی بارے میں اسامہ کی نئی ٹیپ پر آپ کا ردًِعمل20 January, 2006 | Debate اسامہ بن لادن کے بعد الظواہری ٹیپ21 January, 2006 | آس پاس اسامہ بن لادن زندہ ہیں: امریکہ17 January, 2006 | آس پاس اسامہ کی تعریف سے کتاب بکنے لگی23 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||