’پوپ بینیڈکٹ معافی مانگیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے دارالامرا کی لیبر رکن بیرونس الدین نے پوپ کے مذہبی جنگ(جہاد) کے بارے میں کلمات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ انہوں نے بی بی سی کے ریڈیو فور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ کے الفاظ ’مزہب کا ایک خارج از بحث اور لغو تجزیہ ہیں‘۔ مسلم کونسل آف بریٹن نے کہا ہے کہ پوپ ’جلد آز جلد اپنے الفاظ‘ کی وضاحت کریں۔ ویٹکن کا کہنا ہے کہ جب پوپ نے اپنے یہ الفاظ دھرائے کہ محمد دنیا میں صرف ’برائی اور غیر انسانیت‘ لے کر آئے تھے تو ان کا مقصد مسلمانوں کو ناراض کرنا نہیں تھا۔ بیرونس الدین کا کہنا ہے’میں موجودہ صورتحال کے بارے میں پریشان ہوں جس میں اس طرح کے غیر زمہ دارانہ تجزیات پیش کیے جا رہے ہیں۔ اگر ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو انہوں نے کہا ہے تو پھر انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہم اپنے سیاستدانوں سے یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ پوپ سے کہیں کہ وہ اس بات پر معافی مانگیں‘۔ مسلم کونسل آف بریٹن کا کہنا ہے کہ پوپ کے ان الفاظ نے مسلمانوں کو صدمہ پہنچانے کے ساتھ مایوس بھی کیا ہے۔ پوپ بینیڈکٹ نے یہ بات ریجنزبرگ یونیورسٹی میں اپنی تقریر کے دوران کہی جس میں وہ اسلام اور عسائیت میں فرق اور تششدد اور ایمان کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ اپنی اس تقریر میں انہوں نے چودہویں صدی کے ایک مسیحی شہنشاہ کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الفاظ ان کے نہیں بلکہ شہشاہ کے ہیں اور اس شہنشاہ نے کہا تھا کہ ’مذہبِ اسلام کے پیغمبر تشدد کے سوا کچھ نہیں لائے تھے۔اور یہ کہ اسلام تلوار کے زور پر پھیلانے کی ہدایت ’غیر انسانی اور بدی‘ کا کام تھا‘۔ مسلم کونسل آف بریٹن کے سیکٹریری جنرل محمد عبدالباری نے کہا ہے کہ اسلام کے بارے میں اس شہشاہ کے الفاظ اس کے ’تعصب‘ اور ’لاعلمی‘ کا ثبوت ہیں۔ برٹش مسلمانوں کے اخبار نے پوپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور مسلمانوں سے معافی مانگیں۔ کینٹبری کے سابق ارک بیشپ لارڈ کیری نے کہا ہے کہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ شہنشاہ کے الفاظ کو دھرانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ الفاظ ’پوپ کے اسلام کے بارے میں خیالات ہیں‘۔ | اسی بارے میں پوپ پر حملہ کرنے والا پھر جیل میں21 January, 2006 | آس پاس بچے کو فوری طور پر رہا کریں: پوپ08 March, 2006 | آس پاس پوپ جان پال دوئم کی پہلی برسی02 April, 2006 | آس پاس وضاحت کے باوجود مسلمان غصے میں15 September, 2006 | آس پاس ویٹیکن میں سکیورٹی انتظامات سخت16 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||