بچے کو فوری طور پر رہا کریں: پوپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا بینی ڈکٹ شانزدہم نے ایک ماہ کے معذور بچے جسے اس کے گھر کے پاس سے اغواء کرلیا گیا تھا کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔ پوپ بینی ڈکٹ نے ایک مقامی بشپ کے نام ٹیلی گرام میں توماسو انوفری کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا ہے۔ اس ٹیلی گرام میں پوپ نے اغواء ہونے والے بچے کے خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ گزشتہ ہفتے سے جب اس بچے کو دو نامعلوم افراد نے اس کے لواحقین سے چھین کر اغواء کر لیا تھا اس دن سے اطالوی ذرائع ابلاغ میں اس خبر کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس بچے کے والدین نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر اغوا کنندگان سے اپیل کی ہے کہ ان کو بچے کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے کیونکہ ان کا بچے مرگی کا مریض ہے اور اسے مرگی کے دوروں سے بچنے کے لیے دوائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اغواء کاروں کی طرف سے کسی معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے تاہم تفتیش کرنے والوں کا خیال ہے کہ بچے کو پیسے کے حصول کے لیے ہی اغواء کیا گیا ہے کیونکہ بچے کے والد ایک مقامی ہسپتال میں ملازم ہیں جہاں پر انہیں بچت کھاتوں تک دسترس حاصل ہے۔ | اسی بارے میں اٹلی: چھ مسلمانوں کی بے دخلی 12 August, 2005 | آس پاس Paparazzi کون لوگ ہیں؟19 August, 2005 | Learning English غزہ:اٹلی کےشہری کو آزاد کرا لیاگیا01 January, 2006 | آس پاس سینکڑوں سال پرانے گلدان کی واپسی21 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||