پوپ جان پال دوئم کی پہلی برسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پوپ جان پال دوئم کی پہلی برسی کے موقع پر آج پولینڈ میں ہزاروں افراد جمع ہو رہے ہیں۔ کراکو شہر کے ایک وسیع میدان میں پوپ کے لیئے دعائیں پڑھیں جائیں گی۔ پوپ جان پال نے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی اس شہر میں گزاری تھی۔ اس کے علاوہ دارالحکومت وارسا میں بھی ماسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ٹھیک اسی وقت جب پوپ جان پال کا انتقال ہوا تھا (یعنی رات کے نو بجکر سینتیس منٹ پر) پورے پولینڈ کے گرجا گھروں کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
توقع ہے روم میں بھی پوپ بینیڈکٹ سینٹ پیٹرز سکوائر میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد کے ساتھ دعا میں شریک ہوں گے۔ روم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پوپ جان پال کا مقبرہ پہلے ہی عبادت کے لیئے آنے والوں کے لیئے ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔ سنیچر کو پولینڈ کے ایک تاجر نے انجہانی پوپ کا آبائی گھر خرید کر رومن کیتھولک چرچ کو عطیے میں دے دیا تھا۔ |
اسی بارے میں ’دنیا کی سب سے اہم گاڑی‘ نیلام30 October, 2005 | آس پاس پوپ کامقبرہ لوگوں کے لیےکھول دیاگیا13 April, 2005 | آس پاس پوپ جان پال دوم سپردِ خاک 08 April, 2005 | آس پاس پاپائیت کی ڈیڑھ ہزار سالہ تاریخ03 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||