’دنیا کی سب سے اہم گاڑی‘ نیلام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپائیت کی تاریخ میں کسی پوپ کی ملکیت واحد کار (جو پوپ جان پال دوئم کی تھی) لاس ویگاس میں ایک نیلامی میں فروخت ہوگئی ہے۔ انیس سو پچھہتر کی بنی ہوئی ہلکے نیلے رنگ کی فورڈ ایسکارٹ نیلام سے ایک امریکی وکیل نے چھ لاکھ نوے ہزار ڈالر میں خریدی۔ وکالت کے علاوہ خریدار کو گاڑیاں جمع کرنے کا بھی شوق ہے۔ پوپ جان پال واحد ایسے پوپ تھے جنہوں نے پاپائیت کے دور میں ایک گاڑی ان کا ذاتی ملکیت تھی۔ یہ گاڑی چھیانوے ہزار پانچ سو ساٹھ کلو میٹر (تقریبا ساٹھ ہزار میل) چلی تھی اور یہ سفر پوپ جان پال نے ہائیکنگ کے لیے پہاڑی علاقوں میں جانے کی غرض سے کیے تھے۔ اس کے علاوہ گاڑی پر بیٹھ کر دور کے علاقوں میں وہ عبادت بھی کرتے تھے۔ پوپ کی گاڑی کے نئے مالک جون کیو کوئن کا کہنا ہے کہ ان کا پکا ارادہ ہے کہ وہ اپنے شہر میں اس گاڑی کے لیے ایک یادگار بنوائیں گے۔ باسٹھ سالہ جون نے کہا: ’میرے لیے یہ گاڑی تاریخ کا ایک ٹکڑا ہے۔ یہ گاڑی کبھی کوئی نہیں چلائے گا۔‘ ’لیکن امید ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں میں اس قابل ہوں گا کہ اس گاڑی کی زیارت کر سکوں اور اس طرح پوپ کی روح کو محسوس کر سکوں۔‘ پوپ جان پال کی گاڑی جرمنی میں بنی تھی لیکن توقع تھی کہ نیلامی میں اس کی قیمیت زیادہ لگے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نیلام گھر نے اس گاڑی کے بارے میں کہا تھا ’یہ دنیا کی سب سے اہم اور سب سے حیرت ناک گاڑی ہے۔‘ | اسی بارے میں پاپائیت کی ڈیڑھ ہزار سالہ تاریخ03 April, 2005 | آس پاس پوپ جان کون اور کیا تھے02 April, 2005 | آس پاس تیمور کی آزادی میں پوپ کا کردار05 April, 2005 | آس پاس پوپ کامقبرہ لوگوں کے لیےکھول دیاگیا13 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||