’امریکی قوت کے خلاف متحد ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا نے ہوانا کے مقام پر غیر جانب دار تحریک (نان ایلائنڈ موومنٹ) کے ممبران کی ملاقات کے موقعے پر زور دیا ہے کہ انہیں امریکی قوت کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ کیوبا کے نائب وزیر اعظم کارلوس لاج نے واشنگٹن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پزیر ملکوں کو زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیے تاکہ ایک منصفانہ معاشی نظام قائم کیا جا سکے۔ سو سے زائد ملکوں کے وزرائے خارجہ اور سفارت کار غیر جانب دار تحریک کے اجلاس کے آخری علامیہ پر کام کر رہے ہیں۔ان ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان ہوانا میں جمعے کو ملاقات کریں گے۔ اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ اس علامیے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی جائے گی اور اس کے ساتھ جولائی اور اگست میں اسرائیل کی لبنان پر بمباری کی بھی مذمت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے پر بھی ایک الگ بیان دیا جائے گا۔ | اسی بارے میں گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال22 July, 2005 | آس پاس میرا کا ’فور سٹار‘ کیمپ18 November, 2005 | پاکستان ’ آخر وہ میرا خون ہے‘03 August, 2006 | آس پاس کیوبا نے امریکی پیغام رد کردیا05 August, 2006 | آس پاس کیوبا: فیڈل کاسترو کے اسی سال13 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||