BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 July, 2005, 01:31 GMT 06:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال
فائل فوٹو
گونتانامو بے میں پانچ سو قیدی ہیں جبکہ صرف چار پر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
کیوبا میں امریکی جیل گوانتانامو بے میں باون قیدیوں نے اپنی حراست اور ان کے ساتھ کئے جارہے سلوک کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے تین دن میں ان قیدیوں نے نو مرتبہ کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے۔

طبی ماہرین ان قیدیوں کا معائنہ کررہے ہیں اور ہر روز ان کی صحت کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

گوانتانامو بے میں پانچ سو قیدی رکھے گئے ہیں جن میں اب تک صرف چار قیدیوں کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہڑتال شائد کچھ قیدیوں کی طرف سے اپنی حراست کے خلاف کیا جانے والا ایک وقتی احتجاج ہے۔

بدھ کے روز رہا ہونے والے ایک افغان قیدی نے بتایا تھا کہ گوانتانامو بے میں پچھلے دو ہفتوں سے سو کے قریب قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ طالبان کے اس سابقہ فوجی کے مطابق یہ ہڑتال جیل میں کئے جانے والا غیر انسانی سلوک کے خلاف ہے۔

تاہم گوانتانامو بے کے کئی قیدیوں کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے بی بی سی کے نامہ نگار پال ایڈمز کو بتایا ہے کہ وہاں اس طرح کا احتجاج پچھلے برس جون سے جاری ہے۔

اس وکیل کے مطابق جیل میں قیدیوں کو پینے کے لئے دئیے جانے والے پانی کے معیار کی وجہ سے یہ احتجاج شروع ہوا تھا۔ لیکن بعد میں اس احتجاج نے ان قیدیوں کی مسلسل حراست اور ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کے خلاف مزید زور پکڑ لیا۔

امریکی فوج کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے کچھ قیدی پانی وغیرہ پی رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا انہیں زبردستی پانی پلایا جارہا ہے یا وہ اپنی مرضی سے ایسا کررہے ہیں۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے اتوار کے روز گوانتانامو بے پہنچ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد