BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 August, 2006, 06:49 GMT 11:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیو آرلینز: صدر بش کا دردِ سر

 جارج بش کترینا
جارج ڈبلیو بش ایک سال میں نیو آرلینز کے بارہ چکر لگا چکے ہیں۔
انتیس اگست سن دو ہزار پانچ کا دن امریکہ کی تین جنوبی ریاستوں کے لیئے زبردست تباہی لے کر آیا۔

سمندر کی طوفانی ہوائیں دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے آبادی کی طرف بڑھ رہی تھیں۔چند گھنٹوں کے اندر سیلابی ریلا سیاحتی شہر نیو آرلینز کے اندر داخل ہوا اور شہر کے اسی فیصد علاقے کو ڈبوگیا۔ایسے میں بے یارومددگار لاکھوں لوگ امداد کے لیئے پکارتے رہ گئے۔

صدر جارج بش کو اندازہ نہ ہو سکا کہ لوئیزیانا، مسیسپی اور الاباما ریاستوں میں آنے والی تباہی کس پیمانے کی تھی۔مرنے والوں کی تعداد ہزار سے اوپر جا رہی تھی۔لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے۔

بجلی اور پانی کا نظام ٹوٹ گیا۔پولیس غائب ہوگئی اور جگہ جگہ توڑ پھوڑ فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات بڑھنے لگے۔ایسے میں وفاقی حکومت کے سُست رویے پر عوامی تنقید بڑھتی رہی ۔

جارج بش اوپر اوپر سےجہاز سے تباہی دیکھنے آئے لیکن نیو آرلینز کے لوگوں کا حال چال جاننے کے لیئے وہ دو ہفتے بعد ان کے درمیان پہنچے۔

اس وقت سے لے کر اب تک جارج بش نے کترینا والے علاقوں کے کوئی بارہ چکر لگائے ہیں۔ آج وہ ایک با ر پھر یہاں پہنچے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ان کی سیاسی ضرورت ہے۔ نومبر میں کانگریس کے اہم الیکشن سے پہلے وہ اپنی ان ساری کوششوں کا پرچار کرنا چاہتے ہیں جو ان کے کہنے کے مطابق انہوں نے کترینا کے شکار لوگوں کے لیئے کی ہیں۔۔گزشتہ روز کترینا کی تباہی کے بڑے مرکز بلوکسی مسیسپی میں انہوں نے لوگوں کو یہی جتایا کہ ان کی حکومت نے بحالی کے کام کے لیئے ایک سو دس ارب ڈالر جتنی بڑی رقم مہیا کر رہی ہے۔

لیکن صدر بش کے اعلانات سے قطع نظر، یہاں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انکی بحالی کا کام ایک تو ناکافی تھا اور جو کام ہوا بہت سُست رفتاری سے ہوا۔

اگر خارجہ پالیسی میں عراق صدر بش کے لیئے بڑا دردِ سی ہے تو امریکہ کی داخلی سیاست میں کترینا ان کے لیئے ایک بڑا کلنک بن کر ابھرا ہے۔ تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ نومبر کے الیکشن میں عراق اور کترینا کے سوال پر صدر بش کی پوری کوشش کے باوجود انکی ریپبلکن پارٹی کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قطرینہ قطرینہ کی تباہی
امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی
کترینہقطرینہ کی تباہی
امریکہ میں تاریخ کے بدترین طوفان کی تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد