کترینا انکوائری: ’وائٹ ہاؤس حائل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ سال امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں آنے والےسمندری طوفان کترینا کے دوران حکومتی کارکردگی پر انکوائری کرنے والے سنیٹروں نے وائٹ ہاؤس پرالزام لگایا ہے کہ وہ ان کی تحقیقات کو التواءمیں ڈالنے یا اس کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انکوائری کرنے والے دونوں سینئر سینٹروں رپبلکن پارٹی کے سوزان کولنز اور ڈیموکریٹک پارٹی کےجو لائبرمین نے ضروری دستاویزات فراہم نہ کرنے اور اس قدرتی آفت کے دوران حکام کے رد عمل کے بارے میں سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرنے پر بش انتظامیہ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنیٹر لائبرمین نے کہا کہ اُن کی کمیٹی ان حالات میں جب لوگ وائٹ ہاؤس کی طرف سے دباؤ میں ہوں اپنی رپورٹ پیش نہیں کر سکتی۔ بش انتظامیہ کا جسے اس قدرتی آفت کے دوران سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اصرار ہے کہ وہ اس سلسلے میں مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں متاثرہ لوگوں کےلئے مدد کی اپیل02 September, 2005 | آس پاس نیوآرلینز: پولیس فائرنگ، 5 ہلاک 05 September, 2005 | آس پاس بش پر دباؤ، امدادی کارروائیاں تیز04 September, 2005 | آس پاس کترینا جاپانی سازش: امریکی ماہر24 September, 2005 | قلم اور کالم کٹرینا فراڈ، درجنوں پر مقدمہ29 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||