کٹرینا فراڈ، درجنوں پر مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں انچاس افراد کے خلاف سمندری طوفان کٹرینہ کے لیے جمع کیے گئے ریڈ کراس کے فنڈز چوری کرنے کے ایک منصوبے میں ملوث ہونے کے مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کیلیفورنیا میں ریڈ کراس کے کال سینٹر پر کام کرتے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوستوں اور رشتہ راروں کو امداد کے جعلی مطالبات کرنے میں مدد کی ہے۔ ریڈ کراس کی جانب سے یہ خدشات ظاہر کرنے پر کہ بڑی امدادی رقم ایک مخصوص علاقے ہی میں تقسیم کیوں ہوئی ہے، امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادارے کے مطابق فراڈ ے اس منصوبے کے تحت تقریباً پانچ لاکھ امریکی ڈالر چرائے جاچکے ہیں۔ امریکی ادارہ برائے انصاف کا کہنا ہے کہ اس جعلسازی کے منصوبے میں ملوث افراد کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم کیاگیا ریڈ کراس کا بیکرز فیلڈ کال سینٹر تین کال سینٹروں میں سب سے بڑا ہے۔ ان سینٹرز کا مقصد یہ ہےکہ متاثرین تک جلد از جلد امداد پہنچائی جائے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کال سینٹر کے بائیس افراد نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے اور اپنے عزیزوں کو بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے اور کیا کہہ کر امدادی رقم کا جعلی مطالبہ منوا سکتے ہیں۔ ان افراد کو ایک مخصوص نمبر دیا گیا تھا جس کے ذریعے وہ ویسٹرن یونین سے رقم حاصل کرسکتے تھے۔ واشنگٹن کی نامہ نگار ڈانیالہ رالف کا کہنا ہے کہ یہ وہ افراد ہیں جو طوفان سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ ریڈ کراس نے تسلیم کیا ہے کہ امدادی رقم تقسیم کرنے کا نظام ایسا نہیں تھا جسے جعلسازوں سے محفوظ رکھا جاسکتا۔ ماضی میں بھی ریڈ کراس کے امداد تقسیم کرنے کے نظام پر سوال اٹھائے گئے ہیں، ان میں خاص طور پر وہ فنڈز شامل ہیں جو گیارہ ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے لئے مختص کیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں کترینا: 40 ہزار رضا کار درکار11 September, 2005 | آس پاس نیو اورلینز دوبارہ بسے گا: بش16 September, 2005 | آس پاس کترینا جاپانی سازش: امریکی ماہر24 September, 2005 | قلم اور کالم نیواورلینز پولیس کے سربراہ مستعفیٰ28 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||