اقتصادی ترقی، مگر مزدور کمزور: آئی ایل او | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا میں ہونے والی اقتصادی ترقی کا ایشیائی مزدور فائدہ نہیں اٹھا پا رہےـ یہ بات انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی ایک تازہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کےمزدوروں کے کام کے اوقات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تنخواہوں اور روزگار کے مواقع میں کمی آئی ہے۔ آیی ایل او کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کم کرنا انتہائی اہم ہے کیونکہ اس وقت ایشیا میں ساٹھ کڑوڑ افراد ایسے ہیں جن کی ایک دن کی کمائی ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔ آیی ایل او کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر لن لین لم نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے باوجود ایشیا میں روزگار کے مواقع نہیں بڑھ سکے۔
آئی ایل او کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت آئی ہے جب بھارت اور چین دونوں ایشیائی ممالک اقتصادی میدان میں بدستور آگے بڑھ رہے ہیںـ دو ہزار پانچ میں ایشیا میں اقتصادی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد رہی تاہم ملازمتوں میں صرف ایک اعشاریہ چار فیصد تک اضافہ ہوا جس کےباعث بے روزگاری بڑھ گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں تقریباً پچیس کروڑ مزید افراد ملازمت کے حصول کے لیے نکل کھڑے ہونگے۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جوان سوماویہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے درمیان اتنے واضح فرق کی وجہ سے غربت ختم کرنے کی کوششوں میں دشواری پیش آ رہی ہےـ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی میں مقابلے کے رجحان کی وجہ سے ملازمتوں کے اوقات کار میں بھی کمی نہیں آئی اور تنخواہوں میں بھی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ | اسی بارے میں چینی معیشت کی غیرمتوقع ترقی03 January, 2006 | آس پاس تین لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں03 April, 2004 | آس پاس روزگار کا دھارا مغرب سے مشرق کی طرف18 March, 2004 | آس پاس انڈیا کو فائدہ، بنگلہ دیشی بےروزگار16 December, 2004 | آس پاس فرانس، لیبر قوانین پر مذاکرات05 April, 2006 | آس پاس کروڑوں افراد غلامی میں زندہ ہیں11 May, 2005 | آس پاس کام کے دوران 2 ملین ہلا کتیں18 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||