BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 August, 2006, 06:32 GMT 11:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوام متحدہ: ابتدائی امن فوج کی کوشش
اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کی ابتدائی امن فوج میں فرانس کے فوجی شامل ہوں گے
اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق تنظیم کی کوشش ہے کہ وہ اگلے دس سے پندرہ روز کے اندر امن فوج لبنان میں تعینات کر دے۔

یہ امن فوج ابتدائی مرحلے میں تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد پر مشتمل ہوگی لیکن اس کی تعداد کو پھر پندرہ ہزار تک بڑھا دیا جائے گا جیسا کہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد میں طے پایا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی یہ ابتدائی امن فوج علاقے میں پہلے سے موجود اقوامِ متحدہ کے مبصرین اور فوجیوں کے ساتھ کام کرےگی۔ سینئر حکام کے مطابق ابتدائی فوج میں فرانس کے فوجی شامل ہوں گے تاہم بعد ازاں اس میں اسلامی ممالک کے فوجی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ دس دن تک اپنی فوج لبنان سے واپس بلا لے گا جبکہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ اب اپنے پندرہ ہزار فوجی ملک کے جنوبی حصے میں منتقل کرنا شروع کر دے گا۔ ادھر لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ دوسرے روز بھی قائم رہا تاہم کئی علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

اسی دوران جنوبی لبنان میں اسرائیل کے انتباہ کے باوجود ہزاروں لبنانی پناہ گزینوں کی واپسی جاری ہے۔ امدادی ایجنسیاں بھی جنوبی لبنان میں خوراک اور ادویات پہنچنانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے واپس آنے والے افراد کو ان بموں اورگولوں کی موجودگی سے خبردار کیا ہے جو علاقے میں گرائے گئے مگر پھٹے نہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ دس دن تک اپنی فوج لبنان سے واپس بلا لے گا

سترہ اگست کو کو اقوام متحدہ میں ایک اجلاس میں امن فوج کے حدود کی تفصیلات پر بات چیت کے علاوہ ان ممالک سے مزید بات ہوگی جنہوں نے کہا ہے کہ وہ امن فوج میں اپنے اہلکار بھیج سکیں گے۔

لبنان کے وزیر دفاع الیاس مور نے کہا ہے کہ فوج کچھ دن میں منتقل ہونی شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا لبنانی فوجیوں کا کام نہیں ہے لیکن انہیں پورا یقین ہے کہ لبنانی فوج جب پہنچ جائے گی تو حزب اللہ کے کارکن ان علاقوں سے خود چلے جائیں گے۔

حزب اللہ نے اس جنگ بندی کو ایک بڑی فتح قرار دیا تھا اور شام اور ایران دونوں نے اسے اسرائیل کی شکست قرار دیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایران اور شام کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب نہیں دینا چاہتیں لیکن اگر اسرائیل کو پھر کوئی خطرہ ہوا تو وہ اپنے دفاع کے لیئے کوئی بھی اقدامات اٹھا سکتا ہے ۔

اسرائیلی وزیر خارجہ بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان سے ملاقات کر رہی ہیں جس میں جنگ بندی پر عمل درآمد پر بات ہوگی۔

فلسطینی بچےلبنان میں جنگ بندی
مگر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری
حزب اللہ: اگلا قدم ؟
آنے والے ہفتوں میں اہم ترین سوال یہی ہوگا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد