بغداد: کٹوشا راکٹ حملہ، 60 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں اتوار کے روز ہونے والے مختلف بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہیں۔ یہ افراد بغداد کے ضلع ظفرانیا میں ایک چار منزلہ عمارت پر کٹوشا راکٹ کے حملے اور اس کے بعد ہونے والے دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔ راکٹ حملے سے عمارت زمین بوس پوس ہو گئی۔مذکورہ عمارت ایک مصروف علاقے میں واقع تھی اور دوکانوں اور رہائشی فلیٹ پر مشتمل تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ کٹوشا راکٹوں سے عمارت پر حملہ کیا گیا اور بعد ازاں جب لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تو نزدیک ہی ایک کار بم دھماکا ہوا جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ پولیس جب دھماکے کی جگہ پر پہنچی تو اس پر حملہ کیا گیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ظفرانیا ضلع میں عمارت پر حملے کے تھوڑی دیر بعد ایک خود کش موٹر سائیکل سوار نے اپنے آپ کو ایک پرہجوم مقام پر دھماکے سے اڑا لیا جس سے کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ظفرانیا کے اس علاقے میں شیعہ اور سنی فرقوں کی ملی جلی آبادی ہے اور یہاں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس بغداد میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک 09 July, 2006 | آس پاس بغداد میں چالیس ہزار فوجی تعینات14 June, 2006 | آس پاس بصرہ میں کرفیو: پانچ عراقی ہلاک 06 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||