’لبنان حل کیلیے اختلافات بھلا دیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کوفی عنان نے سلامتی کونسل کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر لبنان کے بحران کے خاتمے کے لیے ایک بھرپور قررار دار کی تیاری کے لیے کام کریں۔ انہوں نے حالیہ بیان ان اطلاعات کے بعد دیا ہے جن کے مطابق فرانس جمعرات کے اجلاس کے بائیکاٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ جمعرات کو ہونے والا اجلاس لبنان میں اقوام متحدہ کی استحکامی فورس کی ممکنہ تعیناتی پر غور کے لیئے طلب کیا گیا ہے۔ فرانس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ لبنان کے بحران کا کوئی واضح حل نکالے بغیر کسی اجلاس کا ہونا غلط ہے۔ اقوام متحدہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایسا نظر آتاہے کہ سلامتی کونسل کے اہم رکن ممالک بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں روکاٹ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور اسرائیل کے نائب وزیراعظم شمعون پیریز نے لبنان میں اسرائیلی کارروائی کی مدت کے بارے میں الگ الگ باتیں کی ہیں۔ واشنگٹن میں اسرائیلی نائب وزیراعظم سے بات چیت کے بعد رائس کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ چند دنوں کے اندر جنگ بندی کا امکان موجود ہے تاہم اسرائیلی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فوری جنگی بندی ممکن نہیں اس میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی تاریخ بتاتے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کے وزرا خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی فوری بندش اور دیر پاجنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ان کی جانب سے فوری اور مکمل جنگ بندی کے بارے میں بات نہیں کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں بعلبک والوں نے ابھی ہار نہیں مانی01 August, 2006 | آس پاس حزب اللہ کارکن پکڑنے کا دعویٰ02 August, 2006 | آس پاس ’انتہا پسندی کی کمان سے ہوشیار‘02 August, 2006 | آس پاس لبنان: امدادی کاموں میں تعطل 02 August, 2006 | آس پاس مزید لبنانی شہروں پر اسرائیلی حملے02 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||