حزب اللہ کارکن پکڑنے کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے شہر بعلبک پر بدھ کو علی اصبح کی جانے والی کارروائی میں حزب اللہ کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ مشرقی لبنان کا یہ علاقہ حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور مقامی ذرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق یہاس لبنانی فوج اور حزب اللہ میں کئی گھنٹوں سک سخت لڑائی چلی۔ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ کئی اسرائیلی کمانڈوز کو یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا اور وہ یہاں کے الحکمہ ہسپتال میں داخل ہوگئے جہاس حزب اللہ نے ان کو محاصرے میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کی تفصیل نہیں بتائی ہے لیکن ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو بتایا ہے کہ بعلبک سے حزب اللہ کے حراست میں لیے جانے والے افراد کو اسرائیل لے جایا گیا ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حزب اللہ کے کتنے افرارد کو پکڑا گیا ہے تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق ان کی تعداد کم سے کم تین ہے کیونکہ ان میں حسین نصراللہ، حسین البرجی اور احمد الغوتہ شامل ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ | اسی بارے میں بعلبک والوں نے ابھی ہار نہیں مانی01 August, 2006 | آس پاس لبنان شام سڑک پر فضائی حملے01 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی پیش قدمی، شدید مزاحمت01 August, 2006 | آس پاس ’قانا پر فضائی حملہ جنگی جرم ہے‘01 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||