BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 August, 2006, 06:55 GMT 11:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قانا پر فضائی حملہ جنگی جرم ہے‘
جنوبی لبنان کے گاؤں قانا پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں چّون لبنانی شہری مارے گئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مطابق قانا پر اسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

تنظیم نے اسرائیلی افواج پر الزام لگایا ہے انہوں نے جنوبی لبنان کو ’فری فائر زون‘ یا ایسا علاقہ بنا لیا ہے جہاں پر بلا روک ٹوک حملے کیے جا سکتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق فوجیوں اور عام شہریوں میں تمیز نہ کر سکنے کو ایک جنگی جرم کہا جا سکتا ہے۔ تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے حالیہ تنازعہ کی تحقیقات کرائے۔

اسرائیل کا اصرار ہے کہ حزب اللہ کے گوریلوں نے قانا میں پناہ لی ہوئی تھی اور وہ وہاں سے راکٹ داغ رہے تھے لیکن ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کے ایک کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ تنازعہ کے دوران بین الاقوامی قوانین سے شدید روگردانی کی گئی ہے۔

تنظیم کے ڈائریکٹر کینتھ روتھ کے مطابق ’ محسوس ہوتا ہے کہ علاقے میں جو شخص بھی نظر آتا ہے اسرائیلی فوج اسے جنگجو سمجھتی ہے اور اس پر حملے کو جائز سمجتی ہے۔یوں جنگجوؤں اور عام شہریوں کے درمیان فرق کو قائم نہ رکھنا ایک جنگی جرم ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار جنوبی لبنان کے گاؤں قانا پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں چّون لبنانی شہری مارے گئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے کوآرڈینٹر ژاں ایگلینڈ نے قانا پر فضائی حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں عام شہریوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا اور ضرورت سے بہت زیادہ طاقت استعمال کی گئی تھی۔

ژاں ایگلینڈ نے حزب اللہ کو بھی قصور وار قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ غیر فوجی علاقوں کو جنگی کارروائیوں کے لیئے استعمال کرنا بھی ’غیر قانونی اور غیر اخلاقی‘ ہے۔

ژاں ایگلینڈ کے برعکس ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ قانا میں ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری ’مکمل طور پر ‘ اسرائیلی افواج پر آتی ہے۔

کینیتھ روتھ کے مطابق ’ چونکہ اسرائیل فوج نے عام لوگوں کو قانا سے نکل جانے کو کہا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اُسے وہاں پر اندھا دھند حملہ کر دینے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔خبردار کرنے کے بعد بھی یہ اسرائیل کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کہ وہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنائے جو اس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد