لبنان شام سڑک پر فضائی حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں پولیس نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان سے شام جانے والی سڑک کو پھر نشانہ بنایا ہے۔ منگل کی صبح کو ہونے والے ان حملوں میں لبنان اور شام کے درمیان قاحمس کی سڑک کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ شام اور لبنان کے درمیان چار بڑے سرحدی راستوں میں سے ایک ہے اور منگل کو سویرے ہونے والے ان حملوں کے بعد اب سرحد عبور کرنے کے دو راستے بند ہو چکے ہیں۔ پچھلے تین روز میں اسرائیل کے مسلسل حملوں سے بیروت دمشق شاہراہ پہلے ہی بند ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی سرحد سے نو میل دور واقع گاؤں حرمل پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ علاقہ حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ فضائی حملے قانا پر حملے کے بعد اسرائیل کے اس اعلان کے بعد کیے گئے کہ وہ دو روز کے لیئے فضائی حملے بند کر دے گا۔ شام: فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت اب تک شام اس لڑائی سے باہر رہا ہے لیکن پچھلے ہفتے شام کے وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ اگر اسرائیلی فوج لبنان پر بری حملہ کر کے اس کی حدود میں داخل ہوئی تو یہ دمشق کی سلامتی کو خطرہ سمجھا جائے گا اور ان کے ملک کو اس صورت میں کچھ کرنا پڑے گا۔ | اسی بارے میں جنگ بندی نہیں ہوگی: اولمرٹ31 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ: شام لبنان سرحد بند29 July, 2006 | آس پاس براہ راست: قانا سے آنکھوں دیکھا حال30 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||