BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 July, 2006, 16:42 GMT 21:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان اسرائیل تنازعہ: اخبارات کی رائے
اسرائیلی میڈیا میں لبنان سے جاری لڑائی کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں
لبنان اسرائیل لڑائی کے تیسرے ہفتے میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی میڈیا میں اس کی حمایت میں پڑتے شگاف واضح نظر آنے لگے ہیں۔ حکومتی اور فوجی حکمت عملی سے متعلق اور لبنان اور اسرائیل میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیلی میڈیا اس بات پر غور کر رہا ہے آیا اس لڑائی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں گے۔ دو اسرائیلی فوجیوں کے حزب اللہ کے قبضے سےواپسی اور اس کی اس حرکت کا جواب سختی سے دیے جانے کے فیصلے کو تقریبا تمام عالمی برداری کی حمایت حاصل ہے۔

تاہم کچھ کالم نویس حضرات کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اسے مزید سختی اختیار کرنی ہو گی۔

اسرائیلی اخبار ’مارو’ لکھتا ہے کہ ہمیں متاثر ہوئے بغیر استقامت سے فتح کے حصول تک لڑائی جاری رکھنی چاہیے۔ لیکن اس کے ساتھ میڈیا میں اس قسم کے خدشات کے ساتھ یہ بات سامنے آرہی ہے کہ حزب اللہ کے خلاف حکومتی حکمت عملی کتنی موثر ہے۔

’ہیرٹز’ نامی اخبار کے ایک کالم نویس لکھتے ہیں لڑائی پٹڑی پر بھاگتی ریل گاڑی کی شکل اختیار کر گئی ہے جس پر حکومتی کنڑول تیزی سے کمزور پڑ رہا ہے۔

اسی اخبار میں ایک اور تجـزیہ نگار لکھتے ہیں کہ حکومتی تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے اور حزب اللہ کے خلاف مختلف جواز بنا کر حکومت نے عجلت اور غیر ذمہ دارانہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں وزیراعظم ایہودالمرت نے خود کو ایک غیر ذمہ دار شخصیت ثابت کردیا ہے۔

ہیرٹز حکومت پر شدید تنقید کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن انتہائی قدامت پسند اخبار یروشلم پوسٹ میں ایک کالم نویس لکھتے ہیں کہ لڑائی کا جاری رہنا ایک بہت بڑا جوا ہے۔ کالم نویس لیری درنر لکھتے ہیں کہ اسرائیلی فوج کسی حد کے بغیر لبنانی معاشرے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اخلاقی طور پر دیکھا جائے تو اس حوالے سے ہم بہت آگے جا چکے ہیں۔

مشرق وسطیٰ بحران
لبنان اور اسرائیل تنازعے کا انجام کیا ہو گا
امداد کی جدوجہد
لبنان میں متاثرین تک امداد پہنچانے کی جنگ
احتجاج، اشتعال
اسرائیلی حملے: تباہی ہی تباہی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد