BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجھے زبردستی لایا گیا ہے: صدام
صدام حسین
اتوار کوصدام کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا
بغداد میں عراق کے سابق صدر صدام حسین نے کہا ہے کہ انہیں مقدمہ کی سماعت کے لیئے ان کی مرضی کے بغیر ہسپتال سے عدالت لایا گیا ہے۔ صدام حسین پچھلے کئی روز سے بھبک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے کہا ’یور آنر مجھے یہاں زبردستی لایا گیا ہے‘۔

اپنے تین وکلاء کی ہلاکت پر صدام حسین نے سات جولائی سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ اتوار کوانہیں خرابی صحت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

پیر کو عدالتی کارروائی حصب معمول ہوئی، تاہم اس میں صدام حسین موجود نہیں تھے کیونکہ اس دن وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

بدھ کو انہوں نے عدالت کو بتایا ’مجھے یہاں میری مرضی کے بغیر ہسپتال سے براہ راست لایا گیا ہے‘۔

’امریکیوں نے میری مرضی کے بغیر اپنی مرضی مجھ پر مسلط کی۔ یہ غیر منصفانہ ہے‘۔

ان کے وکلاء دفاع کی ٹیم نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جبکہ ان کی جگہ دوسرے وکلاء کو نامزد کردیا گیا ہے۔

صدام حںین نے جج سے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لیئے عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ججوں کو مسترد کرتے ہیں۔

صدام حسین اور ان کے سات ساتھیوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ تمام افراد نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

تمام ملزموں کے وکلاء کے حتمی دلائل مکمل کر نے پر مقدمہ کی کارروائی روک دی جائے گی اور پانچوں جج مقدمے کے فیصلے کے بارے میں غورو خوض شروع کر دیں گے۔ مقدمے کا فیصلہ اگست کے وسط متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد