BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 July, 2006, 07:27 GMT 12:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل مخالف احتجاجی ریلیاں
اندازہ ہے کہ اس مظاہرے میں 5000 سے 15000 تک لوگ شرکت کریں گے
لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ملک بھر میں کئی تنظیموں مثلاً ’سٹاپ دی وار‘ اور ’مسلم ایسوسی ایشن آف بریٹن‘ وغیرہ نے کل گیارہ ریلیوں کا انتظام کیا ہے۔

یہ مظاہرے برمنگھم، گلاسگو، ایڈنبرا اور لندن سمیت ملک کے دیگر اہم شہروں میں کیئے جائیں گے۔

احتجاجی مظاہرے ایک ایسے وقت پر کیئے جارہے ہیں جب برطانیہ نے لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلاء تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ پیر سے اب تک 3000 برطانوی شہری بحفاظت لبنان سے نکال لیئے گئے ہیں۔

دریں اثناء برطانوی یہودیوں کی ایک تنظیم اتوار کو شمالی اسرائیل سے یکجہتی کے اظہار کے لیئے ایک مظاہرہ کرے گی۔ یہ ریلی کینٹن میں نکالی جائے گی اور اس کی لائیو وڈیو شمالی اسرائیل میں نشر کی جائے گی۔

سنیچر کو اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی امریکی سفارتخانے کے سامنے سے گزرے گی۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ اس مظاہرے میں 5000 سے 15000 تک لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔

ان مظاہروں کے انعقاد کے لیئے ’فلسطینی یکجہتی مہم‘ نامی تنظیم، برٹش مسلم اور لبنانی تنظیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان کے ایک ترجمان کے مطابق ’اسرائیل کی جنگ ایک عالمی بحران میں تبدیل ہورہی ہے جو جلد ہی پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا‘۔

ان کا کہنا ہے ’عراق جنگ کے تناظر میں بش اور بلیئر جو کہتے آئے تھے کہ اس سے مشرق وسطٰی اور فلسطین میں امن قائم ہوجائے گا، ایک مرتبہ پھر جھوٹ ثابت ہوگیا ہے‘۔

لبنان سے برطانوی شہریوں کا انخلاء سنیچر تک مکمل ہوجائے گا۔

لبنان میں اب تک اسرائیلی بمباری سے 330 سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ 34 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد