BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 July, 2006, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی فوجی تاحال ’زندہ‘ ہے
 اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ساتویں دن بھی کارروائیاں جا ری رکھیں
اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شدت پسند گروپوں کی طرف سے دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد بھی وہ اسرائیلی فوجی جو فلسطینیوں کے قبضے میں ہے، تاحال زندہ ہے۔

ترجمان نے فرانسیسی نیوز چینل پر بتایا کہ’ ہم جانتے ہیں کہ تاحال گیلاڈ شلٹ زندہ ہیں تاہم وہ زخمی بھی ہیں اور چند دن قبل ایک فلسطینی ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا تھا‘۔

مہلت کے اختتام پر کارپول گیلاڈ شلٹ کو اغواء کرنے والےگروپوں میں سے ایک نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی فوجی کو ہلاک نہیں کریں گے تاہم اب مزید بات چیت کا کوئی امکان باقی نہیں ہے۔

غزہ میں فلسطینی گروپوں کی طرف سے اسرائیلی فوجی کی رہائی کے لیئے دی جانے والی مہلت منگل کی صبح ختم ہو گئی تھی۔گزشتہ شب حماس کی عسکری تنظیم نے جو کہ اس اسرائیلی فوجی کے اغواء کرنے والے تین گروپوں میں شامل ہے کہا تھا کہ اگر اسرائیل مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع نہیں کرتا تو اس کے فوجی کی زندگی خطرے میں ہے۔

تاہم حماس کی حکومت کے ترجمان غازی حماد نے دانش مندی اور ہوش سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔حماس حکومت کے ترجمان غازی حماد نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی کی زندگی کی حفاظت کرنی چاہیے اور اس مسئلہ کو سفارتی طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں ابھی اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت ہے۔

جامعۂ اسلامیہ کی عمارت میں حملے کے بعد آگ لگ گئی

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے غزہ میں ساتویں دن بھی کارروائیاں جا ری رکھیں اور غزہ کی پٹی پر منگل کو علی الصبح دو میزائل فائر کیئے گئے جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پہلی میزائل حملہ بیت اللیہہ کے علاقے ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد اسرائیلی علاقوں میں دھماکہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس حملے کے دو گھنٹے بعد ایک میزائل غزہ شہر جامعۂ اسلامیہ کی ایک عمارت سے ٹکرایا۔

فلسطینی شدت پسندوں کی طرف سے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں کی رہائی کے مطالبے کو فلسطین میں عوامی سطح پر بہت حمایت حاصل ہے۔تاہم اسرائیلی حکومت کے رویے میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے اور شدت پسندوں سے فوجی کی رہائی کے لیئے کوئی مفاہمت کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اسرائیل کے کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ شدت پسند صرف گیدڑ بھپکیاں دے رہے ہیں کیونکہ اور وہ اسرائیل فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد