کینیڈا: چھ افراد کی پیشی ہوگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے مختلف شہروں سے گرفتار کیے جانے والے سترہ افراد میں سے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان افراد پر دھماکہ خیز مواد رکھنے اور صوبے کی مختلف عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر ٹورنٹو کے شمال میں واقع قصبے ’رمارا‘میں دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کرنے کا الزام بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق رمارا کے رہاشیوں نے علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سننے پر پولیس کو بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی۔ پولیس کو موقع سے گولیاں چلائے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں فہیم احمد، زکریا عمارہ، اسد انصاری، شریف عبدالحلیم، سعد خالد اور قیوم عبدل جمال شامل ہیں۔ اگر ان چھ پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں توانہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ منگل کے روز ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ تینتالیس سالہ قیوم عبدل جمال کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ’الرحمٰن‘ نامی مسجد کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ ان پر نابالغ افراد کو دہشتگردی کی تربیت لینے پر آمادہ کرنے کا الزام ہے۔ عبدل جمال کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ ماضی میں مشتعل کرنے والی تقاریر بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کے چار بیٹے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایک نومسلم کینڈین ہیں۔ان کی پہلی بیوی چند سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔ اگرچہ وہ آج کل بیروزگار تھے لیکن اس سے پہلے وہ بس ڈرائیور کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کینیڈا: چھاپوں میں سترہ گرفتار03 June, 2006 | آس پاس کینیڈا میں گرفتار ہونے والے کون ہیں؟05 June, 2006 | آس پاس لندن: بھائیوں کا الزامات سے انکار04 June, 2006 | آس پاس کینیڈا کے انتخابات، ایشیائی رنگ20 January, 2006 | آس پاس کینیڈا میں دیسی کھانا14 July, 2005 | Blog کینیڈا تجھے سلام21 June, 2005 | Blog | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||