عراق: مزید انسانی سر برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کے مطابق انہیں منگل کے روز سڑک کے کنارے سے نو کٹے ہوئے انسانی سر ملے ہیں۔ پلاسٹک کے تھیلوں میں لپٹے ہوئے یہ سر پھلوں کی ایک پیٹی میں پڑے ہوئے تھے۔۔ یہ سر بغداد کے شمال میں واقع بقعوبہ کے نزدیک اسی مقام سے ملے ہیں جہاں تین دن قبل بھی انسانی سر ملے تھے۔ ابھی تک ان سروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ان میں سے کچھ سروں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور وہ پہلے ہی گل سڑ چکے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان افراد کو کچھ دن پہلے قتل کیا گیا تھا۔ بقعوبہ میں شیعہ اور سنی دونوں رہتے ہیں اور یہاں عام شہریوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم نوری المالکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’قومی آہنگی‘ کے اظہار کے طور پر ملک میں دو ہزار پانچ سو قیدیوں کو رہا کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ان میں سابق صدر صدام حسین کے حمایتی اور وہ لوگ جن کے ہاتھ عراقیوں کے خون سے رنگے ہیں، شامل نہیں ہوں گے۔ نوری الماکی نے بتایا کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جائے گا وہ عراقی اور امریکہ کے زیر انتظام جیلوں میں ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے مزید کہا ’ ہم امید کرتے ہیں کہ رہا کیے جانے والے افراد ملک میں جاری سیاسی عمل کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے۔‘ | اسی بارے میں بغداد میں’روسی سفارتکار ہلاک‘03 June, 2006 | آس پاس ہلاکتیں، نامعلوم لاشیں، کٹےہوئےسر03 June, 2006 | آس پاس عراق، بم دھماکے و تشدد، 39 ہلاک 20 May, 2006 | آس پاس نئی عراقی حکومت کی عالمی حمایت21 May, 2006 | آس پاس ’کچھ حصے پر عراقی فوج کا کنٹرول‘23 May, 2006 | آس پاس عراق میں چالیس لاشیں برآمد31 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||