امریکہ: فوجیوں کی اخلاقی تربیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے عراق میں تمام فوجیوں کی اخلاقی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجیوں کی اخلاقی تربیت کا فیصلہ حدیثہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ان اطلاعات کے مطابق جنرل جارج ڈبلیو کیسی اس سلسلے میں بنیادی اخلاقی اقدار کی تربیت کا حکم جاری کرنے ہی والے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کا کہنا ہے کہ حدیثہ میں چوبیس شہریوں کو مارنے کا امریکی رائے عامہ بہت اثر پڑے گا۔ امریکی صدر جارج بش کا کہنا ہے کہ انہیں اس اطلاع سے بہت بے چینی ہوئی ہے۔ صدر بش نے بدھ کو کہا تھا کہ ’در حقیقت یہ اطلاعات درست ہیں اور مریرن کور اس اات کی پوری کوشش کرے گی کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے - اگر کسی نے کی ہے تو اسے اس کی سزا ملے‘۔ حدیثہ کے واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ایک تو اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ واقعہ کیا اور کیسے ہوا اور دوئم اس بات کی کہ امریکی فوجیوں نے اس واقعے کو چھپانے کی بھی کوشش کی یا نہیں۔ بی بی سی کے انڈی گلاچر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دن کے دوران امریکی ذرائع ابلاغ حدیشہ کے بارے میں تصاویر اور لوگوں کے چشم دید بیانات سے بھرے ہوئے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حدیثہ کے واقعے کے اثرات ابو غریب کے میں قیدیوں سے کی جانے والی بد سلوکی سے بھی زیادے اور دور رس ہوں گے۔ | اسی بارے میں اگر جرم کیا ہے تو سزا ملے گی: بش01 June, 2006 | آس پاس تفصیلات سامنے لائیں گے: امریکہ 31 May, 2006 | آس پاس حدیثہ کی آنکھوں دیکھی تفصیل 31 May, 2006 | آس پاس ’امریکی فوج عراق میں رہے گی‘04 August, 2005 | آس پاس عراق: چودہ امریکی فوجی ہلاک03 August, 2005 | آس پاس حدیثہ: قتل عام کی تحقیقات ہوگی30 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||