لبنان: ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے جنگی جہازوں نے مشرقی لبنان اور بیروت کے قریب فلسطین کے مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف پیلیسٹائن یا پی ایف ایل پی کے ٹھکانوں پر میزائلوں فائر کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شام کے ساتھ لبنان کی سرحد پر واقع فلسطین کے مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر اسرائیل ائیر فورس کے جنگی جہازوں نے دو مرتبہ حملہ کیا۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ جنگی جہازوں نے کم از کم آٹھ میزائل فائر کیے لیکن ان حملوں میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ یہ میزائل صیفد نامی علاقے کے قریب واقع شدت پسندوں کے ٹھکانے پر گرے جہاں سے خیال ہے کہ اسرائیلی فوجی پر راکٹ داغے گئے تھے۔ اسرائیل کی طرف سے مذکورہ کارروائی اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد کی گئی جس میں لبنان کی جانب سے اس کے فوجی ٹھکانے پر راکٹ داغے گئے جس سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اسرائیلی حکام نے لبنان کی حکومت پر میزائل حملوں کا الزام لگایا ہے اور وہ سکیورٹی کونسل میں اس حملے کے بارے میں شکایت درج کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حکومت لبنان کی سرحد کی جانب سے دہشت گردی کے کسی بھی حملے کے لیے اسے ذمہ دار سمجھتی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ٹھکانے پراس تازہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک فلسطین کے کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والا فوجی ٹھکانہ لبنان کی سرحد سے بیس کلو میٹر یا بارہ میل کے فاصلے پر ہے۔ ماضی میں لبنان کا شدت پسند گروہ حزب اللہ اور فلسطین کے مزاحمتی گروہ جنہوں نے لبنان میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں اس قسم کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔ان حملوں کے جواب میں اسرائیل بھی جوابی کارروائی کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل نے بائیس سال کے قبضے کے بعد دو ہزار میں جنوبی لبنان سے اپنی فوجی واپس بلا لی تھیں۔ | اسی بارے میں اسرائیل: ووٹ ڈالنے کا تناسب کم28 March, 2006 | آس پاس ’اسرائیل سب کے لیے خطرہ‘14 April, 2006 | آس پاس اسرائیل: ’حماس پر حملہ نہیں کریگا‘ 18 April, 2006 | آس پاس تل ابیب: سخت اسرائیلی ردِ عمل18 April, 2006 | آس پاس اسرائیلی کابینہ کی حلف برداری05 May, 2006 | آس پاس فلسطینی ہلاکتوں پر اسرائیلی تحقیقات22 May, 2006 | آس پاس اسرائیل نے حماس کمانڈر کو پکڑ لیا23 May, 2006 | آس پاس اسرائیلی سرحدی منصوبے کی’توثیق‘24 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||