نیپال:’زیادتی‘ کی تحقیقات کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں گزشتہ ماہ ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں میں شریک افراد پر شاہ کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مبینہ زیادتیوں کے خلاف اعلٰی سطحی تحقیقات کا آغاز ہونے والا ہے۔ ان شاہ مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد کے کرفیو کی خلاف ورزی کی تھی اور ان مظاہروں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مظاہرین پر پولیس کے کریک ڈاؤن پر اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے کڑی تنقید کی تھی اور سکیورٹی فورسز کے رویے کو زیادتی سے تعبیر کیا تھا۔ ان مظاہروں کے نتیجے میں نیپال میں بادشاہ کے براہِ راست اقتدار کے خاتمے کے بعد دو ہزار دو میں تحلیل کی گئی اسمبلیاں بحال کر دی گئی تھیں اور ایک نئی حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا۔ نیپال کی نئی حکومت نے پہلے ہی شاہ کی جانب سے کی گئی تمام تقرریاں منسوخ کر دی ہیں اور متعدد سفراء کو بھی واپس نیپال بلا لیا ہے۔ نئی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایک نئی اسمبلی کے قیام کے لیئے انتخابات بھی کروائے گی۔اُس اسمبلی کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ ملک کا آئین دوبارہ بنائے اور ملک میں بادشاہت کا مستقبل طے کرے۔ | اسی بارے میں نیپال: حکومتی فائر بندی کااعلان 03 May, 2006 | آس پاس نیپال: نئے انتخابات کی تجویز 01 May, 2006 | آس پاس نیپال:وزیر اعظم کی امن کی اپیل30 April, 2006 | آس پاس نیپال میں چھ مظاہرین ہلاک 26 April, 2006 | آس پاس نیپال: کوئیرالا نئی حکومت بنائیں گے25 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||