نیپال: حکومتی فائر بندی کااعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کی عبوری حکومت نے ماؤ باغیوں کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا اور عندیہ دیا ہے کہ ماؤ قیدیوں کے خلاف دہشت گردی کے تمام مقدمات ختم کیے جا سکتے ہیں۔ نیپال میں ماؤ باغی دس سال سے حکومت فوجوں سے نبرد آزما ہیں اور ملک کے ایک بڑے حصے پر ان کا اثرو رسوخ ہے۔ نیپال میں شاہ گیاانندرا کے خلاف احتجاجی تحریک کے بعد ملک میں پارلیمنٹ کی بحالی کے بعد ماؤ باغیوں نے یک طرفہ طور پر فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔ نیپال کے نائب وزیر اعظم کے پرساد اولی نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ماؤ باغیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کیے جا سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں نیپال:وزیر اعظم کی امن کی اپیل30 April, 2006 | آس پاس شہزادے کی دیوانگی اور ملکی بحران29 April, 2006 | آس پاس نیپال: کوئیرالا نئی حکومت بنائیں گے25 April, 2006 | آس پاس کوئیرالا علیل، حلف برداری مؤخر28 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||