کوئیرالا علیل، حلف برداری مؤخر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں نامزد وزیر اعظم گرجا پرساد کوئیرالا کی علالت کی بنا پر ان کی حلف برداری کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔ نیپال میں چار سال بعد شدید عوامی احتجاج کے بعد شاہ گیانندرا کی طرف سے بحال کی جانے والی پارلیمان کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو رہا ہے۔ نیپال میں شاہ گیانندرا نے چار سال قبل پارلیمان کو توڑ کر منتخب حکومت کو تحلیل کر دیا تھا۔ شاہ گیانندار نے نیپال کی سات سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم گرجا پرساد کوئیرالا کو وزارت عظمی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔چوراسی سالہ گرجا پرساد کوئیرالا کھانسی اور پھپڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ پارلیمان کی بحالی کے اعلان کے بعد ماؤ باغیوں نے بھی تین ماہ کی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپال کے سیاست دانوں نے ماؤ باغیوں کو حکومت میں شامل کرنے اور ملکی سیاست میں ان کا جائز مقام دینے کا وعدہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں نیپال: کوئیرالا نئی حکومت بنائیں گے25 April, 2006 | آس پاس نیپال میں کوئرالا وزیر اعظم نامزد25 April, 2006 | آس پاس نیپال میں چھ مظاہرین ہلاک 26 April, 2006 | آس پاس نیپال: باغیوں کا فائربندی کا اعلان 27 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||