نیپال میں چھ مظاہرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں فوج کی فائرنگ سے چھ مظاہرین ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں مظاہرین ایک عورت کی ہلاکت کی خلاف فوجی اڈے کے باہر جمع ہو گئے۔ نیپالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی نے اپنےدفاع میں فائرنگ کی کیونکہ مظاہرین فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین ایک روز پہلے فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونےوالی عورت کے واقعہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس سے پہلے ماؤ نواز باغیوں نےاعلان کیا تھا کہ انہوں اپوزیشن کی ایک جماعت کی درخواست پر کٹھمنڈو کی ناکہ بندی ختم کر دی ہے اور کٹھمنڈو جانے والی سڑک پر سے رکاوٹیں ہٹا لی ہیں۔ دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد شاہ گیانندرا کی طرف سے پارلیمنٹ کو بحالی کیے جانے کے بعد اس کا پہلا اجلاس جمعہ کو ہو رہا ہے۔ شاہ گیانندرا نے چودہ ماہ پہلے پارلیمنٹ کو برخواست کر کے ملک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لے لی تھی لیکن اپوزیشن جماعتوں کے حالیہ احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ | اسی بارے میں جدید نیپالی تاریخ کی پہلی عوامی تحریک 23 April, 2006 | آس پاس کٹھمنڈو میں پھر سے کرفیو24 April, 2006 | آس پاس نیپال میں شاہ مخالف تحریک ختم25 April, 2006 | آس پاس نیپال: کوئیرالا نئی حکومت بنائیں گے25 April, 2006 | آس پاس نیپال میں کوئرالا وزیر اعظم نامزد25 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||