نیپال: کوئیرالا نئی حکومت بنائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب مخالف نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی حکومت کے سربراہ سابق وزیر اعظم گرجہ پرساد کوئیرالا ہونگے۔ گزشتہ روز بادشاہ کے اس اعلان کے بعد کہ وہ پارلیمان کو بحال کر رہے ہیں، اپوزیشن نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں انہوں کہا کہ منگل کو احتجاج کی جو کال دی گئی تھی اسے اب فتح کے جلوس میں بدل دیا جائے گا۔ اس سے پہلے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کئی جگہ جشن کا سا سماں دیکھا گیا۔ تاہم ماؤ نوازوں نے بادشاہ کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے اور منگل کو ان کے اکابرین کا بھی اجلاس ہو رہا ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں لوگوں نے سڑکوں پر ’عوامی فتح‘ کے حق میں جلوس نکالا اور جمہوریت کے لیئے پرجوش نعرے لگائے۔ نیپال میں بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر نے بتایا ہے کہ شاہ گینندار کے جمعہ کو پارلیمان بلانے کے اجلاس کے بعد ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نصف شب تک لوگ خوشیاں مناتے رہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کی شام یہ کال دی تھی کہ منگل کو بادشاہ کے خلاف ایک بہت بڑا مظاہرہ ہوگا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ لوگ منگل کو بھی سڑکوں پر آئیں گے لیکن یہ فتح کا جلوس ہوگا۔ نیپال کے بادشاہ گیانیندرا نے پیر کو ٹیلی وژن پر ملک کی پارلیمان کو بحال کرنے کا اعلان عوام کے زبردست مظاہروں کے بعد کیا۔ نیپال کی پارلیمان کو چار سال پہےتحلیل کیا گیا تھا۔ حزب اختلاف نے ملک کے آئین پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جس کے مطابق بادشاہ کو حکومت اور فوج پر وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ماؤنوازوں اور اپوزیشن کی جماعتوں میں بادشاہ کے اعلان پر ردِ عمل مختلف ہے۔ اپوزیشن شاہی اعلان کو عوام کی بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے کیونکہ پارلیمان کی بحالی اس کے مطالبات میں سرِ فہرست اور سب سے پرزور مطالبہ تھا۔ |
اسی بارے میں ’منگل کوپانچ لاکھ کا مظاہرہ ہوگا‘23 April, 2006 | آس پاس کرفیو کی خلاف ورزی پر جھڑپیں23 April, 2006 | آس پاس جدید نیپالی تاریخ کی پہلی عوامی تحریک 23 April, 2006 | آس پاس کٹھمنڈو میں دن بھر کا کرفیو نافذ22 April, 2006 | آس پاس نیپال: ’تحریک عوام کے ہاتھ میں‘22 April, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||