BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 April, 2006, 02:17 GMT 07:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپال: باغیوں کا فائربندی کا اعلان
نیپال میں تین ہفتوں سے جاری احتجاج نے شاہ گیانندر کو پارلیمان بحال کرنے پر مجبور کیا
نیپال میں شاہ گیانیندر کے اس اعلان کے بعد کہ ملک میں جمہوریت بحال کی جارہی ہے ماؤ نواز باغیوں نے بھی تین مہینے تک فائر بندی کا اعلان کردیا ہے اور دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت دوسرے شہروں کا محاصرہ اٹھا رہے ہیں۔

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین پر نظر ثانی کا کام جلد از جلد شروع ہونا چاہۓ۔

ماؤنواز باغیوں کی طرف سے فائر بندی کا اعلان یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شاہ گینندرا کا بیان ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتا۔

تاہم بادشاہت کے خلاف ماؤ نواز باغیوں سے ہم آہنگ اپوزیشن جماعتوں نے شاہ گیانندر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تین ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری ہڑتال ختم کر دی تھی۔

باغی جو تقریباً ایک سال سے بغاوت میں مصروف ہیں کہتے ہیں کہ وہ ملک میں نیا آئین دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے گرجا پرشاد کوئرالہ کو وزیرِ اعظٌم کے طور پر نامزد کیا ہے جنہوں نے باغیوں سے کٹھمنڈو کا محاصرہ اٹھانے کی اپیل کی تھی

ان کے رہنما کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم تین ماہ تک کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے اجتناب کریں گے۔‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باغیوں کی فائر بندی سے نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بلا تاخیر نئے آئین کی تحریر نو کرے گی۔

باغی نیا آئین کا مطالبہ اس لیئے کر رہے ہیں تاکہ ملک میں اقتدار پر بادشاہت کی گرفت ختم ہو جائے۔

ماؤ نواز باغیوں کے پاس نیپال کے دیہی علاقے کے ایک وسیع حصے کا اختیار ہے اور انہوں نے دارالحکومت کٹھمنڈو کا محاصرہ اٹھا لیا تھا۔ یہ اقدام انہوں نے گرجا پرشاد کوئرالہ کے مطالبے پر کیا تھا جنہیں اپوزیشن نے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اب نیپال میں زندگی اپنے معمول کی طرف آرہی ہے۔ تاہم کل جب ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ایک عورت کی ہلاکت پر احتجاج کے لۓ ایک فوجی چھاؤنی کے پاس جمع ہوئے تو پولیس نے گولی چلاکر چھ افراد کو ہلاک اور کم سے کم پچیس کو زخمی کردیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد