BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 April, 2006, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپال:وزیر اعظم کی امن کی اپیل
شاہ گیانندرا اور وزیر اعظم کوئرالہ
شاہ اور کوئرالہ کی مظاہرے شروع ہونے کے بعد پہلی ملاقات
نیپال کے نئے وزیر اعظم گرجا پرساد کوئرالہ نےپارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے ماؤ نواز باغیوں سے امن کے قیام اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل کئی روز جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد نئے وزیر اعظم نے نیپال کے بادشاہ شاہ گیانندرا سے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعظم کی اپیل غیر متوقع نہیں کیونکہ ملک میں امن کے قیام کے بغیر انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔

ماؤ نواز باغی ملک کے زیادہ تر حصوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ وہ بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باغیوں نے پارلیمان کی بحالی کے موقع پر تین مہینے کی لڑائی بندی کا اعلان کیا ہے۔

نیپال کے بادشاہ نے مظاہروں کے بعد پارلیمان بحال کر دی تھی اور گزشتہ سال سے شروع ہونے والا اپنا براہ راست اقتدار ختم کر دیا۔

حلف برداری کی تقریب اس سے پہلے جمعہ کے روز ہونی تھی لیکن کوئرالہ کی علالت کی وجہ سے اس ملتوی کرنا پڑا۔

کوئرالہ کی عمر چوراسی برس ہے اور وہ چوتھی بار حکومت کے سربراہ بنے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار نے کٹھمنڈو سے بتایا کہ کوئرالہ اپنی پارٹی پر گرفت مضبوط رکھتے ہیں اور کئی عہدوں پر ان کے خاندان کے لوگ تعینات ہیں۔

کوئرالہ انیس سو چالیس کی دہائی میں سیاست میں آئے اور اس دوران جمہوریت کے نفاذ کے لیے سات سال جیل میں بھی رہے۔ کوئرالہ ملک کے سب سے زیادہ معتبر سیاستدان سمجھے جاتے ہیں۔

شاہ گیانندرا نے فروری دو ہزار پانچ میں حکومت پر ماؤ بغاوت کچلنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ختم کر دیا تھا۔

کوئرالہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیحات میں باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات اور نئی آئین ساز اسمبلی کا انتخاب شامل ہیں۔ ماؤ نواز باغیوں نہ گزشتہ ہفتے تین ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

نیپال میں پارلیمان کے ارکان چاہتے ہیں کہ فوج کا کنٹرول بادشاہ کی بجائے پارلیمان کے پاس ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد