سی آئی اے کے نئے سربراہ نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش کے قومی سلامتی کے مشیر سٹیفن ہیڈلے نے اعلان کیا ہے کہ صدر بش نے فضائیہ کے سابق جنرل مائیکل ہیڈن کو سی آئی اے کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔ سٹیفن ہیڈلے کا کہنا تھا کہ صدر بش کے خیال میں مائیکل ہیڈن سی آئی اے کے مستعفی ہونے والے سربراہ پورٹر گوس کی جگہ لینے کے لیئے موزوں ترین شخص ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ بھی ہیڈن کو نئے سربراہ کی تقرری کے لیئے منظور کرلے گی۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کے اراکین نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے پر ایک فوجی جنرل کی تقرری کے خیال پر کڑی تنقید کی ہے۔ امریکی صدر جارج بش نےگزشتہ ہفتے سی آئی اے کے سربراہ پورٹر گوس کے استعفٰی کے بعد امریکی فضائیہ کے جنرل مائیکل ہیڈن کو اس ادارے کا نیا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن قانون سازوں نے بھی ایک فوجی کو’سول‘ ایجنسی کا سربراہ بنانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے سینئر رکن پیٹر ہوئیکسٹرا کا کہنا تھا کہ’میرے خیال میں یہ ایک ناموزوں شخص کو غلط وقت پر غلط عہدہ دینے کا معاملہ ہے‘۔ کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہوئیکسٹرا نے کہا کہ’ پہلے ہی سی آئی اے اور وزارتِ دفاع کے درمیان تناؤ اور غلط فہمیاں موجود ہیں‘۔
ڈیمو کریٹ سینیٹر جو بڈن نے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ اس تقرری سے سی آئی اے کے ایجنٹوں کو لگےگا کہ ان کا ادارہ محکمۂ دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے‘۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر پیٹرگوس کا استعفٰی خاصا غیر متوقع سمجھا جا رہا تھا۔ انہیں دو برس قبل اس ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا اور اس ایجنسی کی اصلاح کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے استعفٰی پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سی این این کو بتایا کہ’یہ بھی بہت سے رازوں میں سے ایک راز ہے‘۔ وائٹ ہاؤس نے بھی میڈیا کی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا کہ پیٹرگوس امریکی صدر کا اعتماد کھو چکے تھے اس لیئے ان سے استعفٰی لیا گیا۔ | اسی بارے میں یورپ میں جیلوں پر امریکہ سے تحقیق07 May, 2006 | آس پاس سی آئی اے کے سربراہ مستعفی05 May, 2006 | آس پاس امریکہ:خفیہ اداروں کے اہلکار سیخ پا 22 April, 2006 | آس پاس ’سی آئی اے کے جہاز کیوں اُترے‘ 05 April, 2006 | آس پاس سی آئی اے بے نقاب13 March, 2006 | آس پاس ’خفیہ جیلوں کا ثبوت نہیں ملا ہے‘ 24 January, 2006 | آس پاس ’سی آئی اے جیلیں موجود ہیں‘14 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||