ۙغیرمسلم سیاح سعودی عرب جا سکیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر مسلم سیاحیوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک سعودی عرب مسلمانوں کو حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرتا تھا۔غیر مسلموں کو سعودی عرب جانے کے لیے کاروباری یا رہائشی ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے ساری دنیا میں درجنوں ٹور آپریٹروں کو سیاحتی دورے بنانے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اب بھی سیاحتی ویزے انفرادی طور پر نہیں دیے جائیں گے بلکہ سعودی عرب کی سیر کوجانے کے شوقین خصرات کو ٹور آپریٹروں سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب کے سیاحتی کمیشن کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا ہے کہ ہر کسی کو ویزہ دیا جائے گا۔ سعودی عرب نے پہلے کہا تھا کہ کسی ایسے شخص کو ویزہ نہیں دے گا جس نے کبھی اسرائیل کا دورہ کیا ہو لیکن بعد میں اس نے اپنا موقف تبدیل کر لیا اور یہ شرط ختم کر دی ہے۔ سعودی عرب غیر مسلم سیاحوں کے لیے ایک پر اسرار اور بند جگہ ہے جہاں اب تک صرف مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جاتا رہا ہے۔ سعودی عرب کو انسانی اور نسوانی حقوق کی پامالی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اگرچہ سعودی عرب نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا ہے لیکن اس کے اپنے ملک کے امیر لوگ اب بھی گرمیاں ٹھنڈے ملکوں میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں سعودیہ، شہریت دینے کا قانون03 May, 2005 | آس پاس سعودی عرب میں خواتین امیدوار29 November, 2005 | آس پاس سعودی عرب: انسدادِ ایڈز مہم 01 December, 2005 | آس پاس سعودی عرب میں لیبر قوانین 23 March, 2006 | آس پاس پانچ ’القاعدہ‘ شدت پسند گرفتار19 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||