BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 April, 2006, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وائٹ ہاؤس: بش بمقابلہ بش
کارسپانڈنٹ ڈنر کی روایت انیس سو چوبیس میں شروع ہوئی تھی اور آج تک جاری ہے
وائٹ ہاؤس میں ہفتے کو کارپانڈنٹس ایسوسی ایشن یعنی امریکی نامہ نگاروں کے لیئے ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صدر بش بطور میزبان تو شریک تھے ہی لیکن ان کے ساتھ انہی جیسے اور انہی کے لب و لہجے والے ایک اور صاحب بھی موجود تھے جنہیں بش ثانی کہنا بے جا نہ ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر بش نے اس سالانہ ڈنر میں اپنی نقالی کے لیئے ’اپنے ہم زاد‘ سٹیو برجز کو خود مدعو کیا تھا۔ اور سٹیو نے حاضرین کو اپنے فن سے خوب محظوظ بھی کیا۔ سٹیو ٹیلی وژن پر صدر بش کی نقالی کرتے ہیں۔

’چلیں شروع کریں ورنہ میں سونے کے لیئے نہیں جا سکوں گا‘ سٹیو نے اس جملے سے صدر بش کی نقل کرنی شروع کی۔ بس پھر کیا تھا ہر طرف قہقہوں کا آغاز ہوگیا۔

اصلی صدر نے اپنی تقریر میں اپنے ایجنڈے کو عالمی سطح پر ترویج دینے کی بات کی۔

سٹیو نے صدر بش کے لب و لہجے میں کہا: ’ٹھیک ہے۔ اطمینان کیجیئے۔ دھیرے دھیرے ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ باتوں کی نسبت یہ سٹیو کی عمدہ فنکاری تھی جس کے نتیجے میں انہوں نے ہر جملہ ویسے ہی بولا جیسے صدر بش بولا کرتے ہیں۔

صدر بش کے انداز کو اپناتے ہوئے سٹیو برجز نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’عالمی برادری میں میرے کچھ ناقدین مجھے مغرور کہتے ہیں۔ لیکن میں ان کی کسی بات پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کروں گا کہ کہیں ان کی شان نہ بڑھ جائے۔‘ جب سٹیو یہ جملے بول رہے تھے تو پاس بیٹھے صدر بش ہنس رہے تھے۔

صدر جارج بش نے اپنے خطاب میں کہا: ’مت پوچھیئے کہ یہاں موجودگی سے مجھے اور لورا کتنا لطف آیا۔فوراً ہی سٹیو نے جگت لگائی: ’لورا بہت ہاٹ ہیں۔‘

امریکی نامہ نگاروں کے لیئے سالانہ ڈنر کی روایت سابق امریکی صدر کیلوِن کولِج نے انیس سو چوبیس میں شروع کی تھی جو آج تک جاری ہے۔ اس ڈنر میں صحافیوں کے علاوہ سیاست دان اور مشہور شخصیات بھی شریک ہوتی ہیں۔

اسی بارے میں
'گاڈ بلیس بش‘
19 July, 2004 | قلم اور کالم
صدر بش کا لطیفہ
26 March, 2004 | صفحۂ اول
صدر بش کو چوٹ لگ گئی
23 May, 2004 | صفحۂ اول
ہالی وڈ کا بے نام بابا
24 October, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد