صدر بش کو چوٹ لگ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش ہفتے کو ٹیکساس میں اپنی رانچ پر سائیکل چلاتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق صدر بش معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ٹرنٹ ڈیفی کا کہنا تھا کہ صدر بش اپنے محافظوں اور خاص معاونین کے ایک گروپ کے ساتھ سائیکل چلا رہے تھے کہ گر پڑے۔ ان کے ٹھوڑی،اوپر والے ہونٹ، ناک دائیں ہاتھ اور دونوں گھٹنوں پر خراشیں آئی ہیں۔ جس وقت صدر بش سائیکل سے گرے ان کے ذاتی معالج بھی ان کے ساتھ تھے جنہوں نے صدر کے زخموں کو صاف کیا اور بعد میں اعلان کیا کہ صدر بش ٹھیک ہیں۔ صدر بش سائیکل سے اس وقت گرے جب وہ ایک ڈھلوان پر تھے جس کی مٹی گیلی ہونے کی وجہ سے نرم ہو چکی تھی۔ ترجمان کے مطابق سائیکل چلاتے وقت انہوں نے سر پر ہیلمٹ اور منہہ پر حفاظتی گارڈ بھی پہنا ہوا تھا اگلے دو روز میں وہ عراق کے حوالے سے ایک اہم تقریر کرنے والے ہیں۔ ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ صدر بش کے گرنے کا سبب کیا تھا تو کہا گیا کہ زیادہ بارشوں کے سبب راستہ گیلا تھا اور وہاں کی مٹی نرم تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ چوٹ لگنے کے بعد صدر بش سے یہ پیشکش کی گئی کہ انہیں گاڑی میں گھر چھوڑ دیا جائے تو صدر بش نے انکار کر دیا اور سائیکل ہی پر بیٹھ کر گھر واپس گئے۔ صدر بش جنوری دو ہزار دو میں بھی زخمی ہوئے تھے اور جون دو ہزار تین میں بھی انہیں اپنے سکوٹر کی وجہ سے چوٹ لگی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||