BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 April, 2006, 22:16 GMT 03:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
البرداعی کی رپورٹ آج متوقع
ایران
ایران نے بیرونی دباؤ میں آکر جوہری پروگرام ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے
اقوام متحدہ کا جوہری توانائی کا ادارہ آئی اے ای اے جمعہ کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کرنے والا ہے۔

رپورٹ کے پیش کیئے جانے سے ایک دن قبل ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے اس پر ڈالے جانے والے عالمی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران نے جوہری ٹیکنالوجی ایٹمی ایندھن پیدا کرنے کے لیے حاصل کی ہے اور کوئی طاقت ایران کو جوہری ایندھن حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔

امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کارروائی کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

کونڈولیزا رائس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ایران کے جوہری معاملے پر کارروائی کرنا لازمی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزراء خارجہ کی ملاقات کے بعد اخبارنویسوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔

اس ملاقات میں ایران کے خلاف ممکنہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا جانا شامل تھا۔

کونڈولیزارائس نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

ایران کے صدر نے زنگان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی طور بھی عالمی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا ’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایران کو آنکھیں دکھا کر یا قرار دادیں منظور کر کے آپ ایرانی قوم پر کچھ تھونپ سکتے ہیں یا اس کو اپنے حق سے دستبردار ہونے پر مجبور کر سکتے ہیں تو آپ ایران کی قوت سے واقف نہیں ہیں۔‘

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انتیس مارچ کو ایران سے یورینیم افزودہ کرنے کے پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرنے کو کہا تھا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی جمعہ کو سلامتی کونسل میں اس بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے والے ہیں۔

امریکہ جس کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے سلامتی کونسل سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کروانے کے لیے رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے۔

امریکہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال پر بھی غور کر رہا ہے۔

چین اور روس جو کہ سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھتے ہیں ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے مخالف ہیں اور فریقین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد