ایرانی رہنما کا امریکہ کو انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنئی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نےایران پر حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچے گا۔ ایران ٹی وی کے مطابق آیت اللہ خامنئی نے کہا کہ ’ایرانی قوم کسی بھی حملے کا دوگنا شدت سے جواب دے گی۔‘ تہران میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی ایک تقریب میں آیت اللہ خامنئی نے کہا کہ ’ایران امریکی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی قوم اور اس کے اہلکار امن چاہتے ہیں اور وہ کسی پر حملےہ نہیں کرنے والے۔‘ مغربی ممالک نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُر امن نہیں ہے اور وہ جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتاہے۔ یہ موضوع سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا گیا ہے ۔ سلامتی کونسل نے انتیس مارچ کو مطالبہ کیا تھا کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے تمام شرائط مان کر یورینیئم کی آفزودگی روک دے۔ تاہم ایران کا موقف ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کے مقاصد پُر امن ہیں اور وہ امریکہ اور مغربی ممالک کے جارحانہ رویے سے نہیں گھبراتا۔ بدھ کو ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا تھا کہ ’ایران کے دشمن سلامتی کونسل اور عالمی جوہری ادارے کے ذریعے ایران کو سزا دینے میں نا کام ہو جائیں گے۔‘ |
اسی بارے میں ’یو این سے تعاون ختم کر سکتے ہیں‘25 April, 2006 | آس پاس جوہری پروگرام اٹل ہے: ایران23 April, 2006 | آس پاس ایٹمی پروگرام نہیں رکےگا: ایران13 April, 2006 | آس پاس ایران ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے: امریکہ22 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||